Skip to main content
  • English
  • Français
  • Español
  • Русский
  • हिंदी
  • Azəri
  • العربية
  • اردو
  • فارسی
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خطاب
  • ملٹی میڈیا
  • سوانح زندگی
  • فکر و نظر
  • نگارش
  • استفتائات و جوابات

حوزہ علمیہ قم کے یوم تاسیس کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار کے نام پیغام

 حوزہ علمیہ قم کے سو سالہ یوم تاسیس پر اور آیت اللہ العظمی الحاج شیخ عبدالکریم حائری یزدی رحمت اللہ علیہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ سیمینار کے نام پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی نے عظیم الشان دینی درسگاہ کی خدمات اور ضروری تبدیلیوں سے متعلق کلیدی نکات بیان فرمائے۔ رہبر انقلاب اسلامی کا یہ پیغام آج 7 مئی 2025 کو قم میں منعقدہ سیمینار میں پڑھا گيا۔ 
2025/05/07

حوزۂ علمیہ کو پیشرو اور ممتاز ہونا چاہیے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت‌اللہ العظمی سید علی خامنہ‌ای نے قم کے اعلی دینی تعلیمی مرکز، حوزۂ علمیۂ قم کی تاسیس کی تجدید کے سو سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک پیغام میں حوزے کے مختلف عناصر اور خدمت کی وضاحت کرتے ہوئے ایک "پیشرو اور ممتاز حوزہ" کے قیام کی ضروریات بیان کیں۔
2025/05/07

9 جنوری 1978 کے قیام کی سالگرہ کی مناسبت سے اہل قم کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

اہل قم کی ایک بڑی تعداد نے 9 جنوری 1978 کو امام خمینی کی حمایت میں ہونے والے تاریخ ساز قیام کی سالگرہ کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
2024/01/09

9 جنوری 1978 کے قیام کی سالگرہ پر قم کے عوام کے اجتماع سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے اہل قم کے تاریخی قیام کی سالگرہ کی مناسبت سے قم کے ہزاروں لوگوں کے اجتماع سے خطاب کیا۔ 9 جنوری 2024 کے اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے اس قیام کا پس منظر اور اس کے اثرات بیان کئے۔ آپ نے انتخابات سے متعلق کچھ نکات پر روشنی ڈالی اور جنگ غزہ کا جائزہ لیا۔ خطاب حسب ذیل ہے:
2024/01/09

ایک چھوٹے سے گروہ نے امریکا اور صیہونی حکومت کو لاچار کر دیا

ایک چھوٹے سے گروہ نے، ایک بالشت بھر علاقے میں اتنے طاقتور امریکا اور اس کی گود میں بیٹھی ہوئي صیہونی حکومت کو لاچار کر دیا ہے۔ امام خامنہ ای 9 جنوری 2024
2024/01/09

تقریبا سو دن بعد غزہ میں صیہونی حکومت کی شکست کی پیش بینی عملی جامہ پہن رہی ہے

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے قم کے عوام کے 9 جنوری سنہ 1978 کے تاریخی قیام کی برسی پر اس شہر سے آئے ہزاروں لوگوں سے ملاقات کی۔
2024/01/09

قم کے ہزاروں لوگوں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

نو جنوری سنہ 1978 کے قیام کی برسی کی مناسبت سے قم کے ہزاروں افراد نے منگل کی صبح رہبر انقلاب سے ملاقات کی
2024/01/09

اہل قم سے رہبر انقلاب کی ملاقات شروع

حسینیۂ امام خمینی میں منگل کی صبح قم کے عوام کے پرزور استقبال کے درمیان رہبر انقلاب اسلامی کی آمد اور ملاقات شروع ہو گئی ہے۔
2024/01/09

اے فاطمہ معصومہ! آپ بہشت میں وارد ہونے کے لئے ہماری شفاعت کیجئے

ہمیں حضرت معصومہ قم سے اپنی بساط بھر کسب فیض کرنا چاہئے۔ آپ امام کی بیٹی ہیں۔ امام کی بیٹی، امام کی بہن، امام کی پھپی، یہ کتنی عظیم منزلت ہے؟! آپ کے زیارت نامے میں ہے: اے فاطمہ معصومہ! آپ بہشت میں وارد ہونے کے لئے ہماری شفاعت کیجئے کیونکہ اللہ کی بارگاہ میں آپ بڑی عظیم شان و منزلت کی مالک ہیں۔  امام خامنہ ای 19 جولائی 1992
2023/10/26

حرم حضرت معصومہ قم میں رہبر انقلاب اسلامی کی طرف سے امام خمینی کی برسی کا پروگرام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی برسی کا پروگرام حضرت معصومہ قم کے روضے میں منعقد ہو رہا ہے۔  اسلامی جمہوریہ اور اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی برسی اور15  خرداد (برابر 5 جون سنہ 1963) کی زندہ جاوید تحریک کی یاد نیز اس تحریک کے گرانقدر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا پروگرام، رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے بروز سنیچر قم میں حضرت معصومہ کے روضے کے امام خمینی شبستان میں نماز مغربین کے بعد منعقد ہوگا۔ تہران میں یہ پرشکوہ پروگرام اتوار کو صبح 8 بجے امام خمینی کے روضے میں منعقد ہوگا جس میں ہمیشہ کی طرح اس سال بھی مؤمن و انقلابی عوام کی بھرپور موجودگی متوقع ہے اور اس پروگرام میں رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای تقریر کریں گے۔
2023/06/03

علوم و معارف اہل بیت کی ترویج کا مرکز

دلچسپ بات یہ ہے کہ شہر قم کی پیدائش بھی ایک جہادی اقدام کا نتیجہ ہے جو بصیرت کے ساتھ انجام دیا گیا۔ یعنی اشعریوں ‏کا خاندان جب یہاں آیا اور اس علاقے میں قیام پذیر ہو گيا تو در اصل اس نے معارف اہلبیت علیہم السلام کی ترویج کے لئے، ‏ایک ثقافتی جد وجہد یہاں شروع کی تھی۔ اشعریوں نے اس سے پہلے کہ وہ قم آئیں، میدان جنگ میں جہادی کارنامے بھی انجام ‏دئے تھے۔ اشعریوں کے بڑوں نے جناب زيد ابن علی ( علیہما السلام ) کی قیادت میں رہ کر جہاد کیا تھا۔ یہی وجہ تھی حجاج ‏ابن یوسف ان پر غضبناک ہوا اور یہ لوگ یہاں آنے پر مجبور ہوئے۔ انہوں نے اپنی کوششوں سے، اپنی بصیرت سے، اپنے ‏علم و دانش سے اس علاقے کو علم کا گہوارا قرار دیا اور یہی چیز باعث بنی کہ حضرت فاطمۂ معصومہ سلام اللہ علیہا جب ‏اس علاقے میں پہنچیں تو آپ نے قم آنے کی خواہش ظاہر کی۔ یہاں ان ہی اشعریوں کے بزرگوں کے سبب، لوگ گئے ان کا ‏استقبال کیا، حضرت معصومۂ ( قم) کو اس شہر میں لے آئے اور یہ نورانی بارگاہ اس دن سے، اس عظیم ہستی کی وفات کے ‏بعد سے ہی اس شہر قم میں نورافشانی کر رہی ہے۔ اہل قم نے جو اس عظیم ثقافتی تحریک کے وجود کا باعث بنے تھے اسی ‏دن سے اس شہر میں معارف اہلبیت علیہم السلام کا مرکز تشکیل دیا اور سیکڑوں عالم، محدث، مفسر اور اسلامی و قرآنی ‏احکام کے مبلغ عالم اسلام کے مشرق و مغرب میں روانہ کئے۔ قم سے ہی خراسان کے خطے میں اور عراق و شامات کے ‏مختلف حصوں میں علم پھیلا۔ روز اول سے ہی قم والوں کی بصیرت کا یہ عالم ہے، کیونکہ قم کی پیدائش ہی جہاد و بصیرت ‏کی بنیاد پر ہوئي ہے۔ امام خامنہ ای 19 اکتوبر 2010‏
2023/05/22

ترانہ پڑھنے والے بچوں کی شہادت

قم میں ترانہ پیش کرنے والی ٹیم کے تمام افراد کی شہادت ایران کے خلاف آٹھ سالہ جنگ کے انتہائی اہم واقعات میں سے ایک تھی۔ کمسن بچے ترانہ پیش کر رہے تھے، اچانک صدام حکومت کے طیارے (اس حکومت کو امریکہ کی حمایت حاصل تھی۔) آکر بمباری کر دیتے ہیں اور تقریبا سارے افراد شہید ہو جاتے ہیں۔ امام خامنہ ای 17 نومبر 2022
2022/11/18

کسی کے لئے بھی امریکا کی حمایت ایران میں بد نما داغ کی حیثیت رکھتی ہے

قائد انقلاب اسلامی نے آج تہران میں قم علما اور عوام کے ایک اجتماع سے خطاب میں فرمایا کہ ایرانی قوم کو سوچ سمجھ کر آٹھویں پارلیمانی انتخابات میں بھرپور شرکت کرنی چاہئے۔
2008/01/08

آخری فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطینی عوام اور فلسطین کی ہوگی۔

2023/11/03
خطاب
  • تقاریر
  • فرمان
  • خطوط و پیغامات
ملٹی میڈیا
  • ویڈیو
  • تصاویر
  • پوسٹر
  • موشن گراف
سوانح زندگی
  • سوانح زندگی
  • ماضی کی یاد
فورم
  • فیچرز
  • مقالات
  • انٹرویو
نگارش
  • کتب
  • مقالات
مزيد
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • امام خمینی
  • استفتائات و جوابات
All Content by Khamenei.ir is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.