رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی برسی کا پروگرام حضرت معصومہ قم کے روضے میں منعقد ہو رہا ہے۔ 

اسلامی جمہوریہ اور اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی برسی اور15  خرداد (برابر 5 جون سنہ 1963) کی زندہ جاوید تحریک کی یاد نیز اس تحریک کے گرانقدر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا پروگرام، رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے بروز سنیچر قم میں حضرت معصومہ کے روضے کے امام خمینی شبستان میں نماز مغربین کے بعد منعقد ہوگا۔

تہران میں یہ پرشکوہ پروگرام اتوار کو صبح 8 بجے امام خمینی کے روضے میں منعقد ہوگا جس میں ہمیشہ کی طرح اس سال بھی مؤمن و انقلابی عوام کی بھرپور موجودگی متوقع ہے اور اس پروگرام میں رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای تقریر کریں گے۔