ہم نے اپنا فارمولا پیش کر دیا ہے۔ فلسطین میں ریفرنڈم۔ غاصب صیہونیوں کو اس میں شرکت کا حق نہیں ہے...اگر یہی مزاحمتی یونٹس عزم راسخ سے اپنے مطالبات پورے کرنے کے لئے کام کریں تو یہ ہوکر رہے گا۔ مسئلہ فلسطین کا حل ان شاء اللہ نیا مغربی ایشیا دیکھے گا۔
امام خامنہ ای
29 نومبر 2023
امام خمینی ہمیشہ عوام کو اپنے آپ سے برتر سمجھتے تھے۔ وہی نوجوان جو آتے تھے، آپ کا ہاتھ چومتے تھے، آنسو بہاتے تھے، امام انہیں خود سے بالاتر سمجھتے تھے۔
امام خامنہ ای
بسیجی حق نہیں جتاتا بلکہ اپنے فرائض مد نظر رکھتا ہے، اپنے فریضے کو اہمیت دیتا ہے اور اس پر عمل کرتا ہے۔ بسیجی تنظیمی توانائیوں کو اپنے فائدے کے لئے استعمال نہیں کرتا۔ بسیجی امین ہوتا ہے۔
امام خامنہ ای
یہ المیہ جو تقریبا پچاس دن میں رونما ہوا، ان جرائم کا خلاصہ ہے جو صیہونی حکومت پچھتر سال سے فلسطین میں انجام دے رہی ہے۔ اب ان کا نچوڑ پیش کیا ہے۔
امام خامنہ ای
مزاحمت کو فتح ملی۔ نیا نقشہ جو بتدریج نافذ ہو رہا ہے، اس کی اولین خصوصیت ڈی امیرکنائیزیشن ہے، ڈی امیرکنائیزیشن یعنی علاقے پر امریکی تسلط کی نفی۔
امام خامنہ ای
یہ طوفان الاقصی آپریشن بے شک صیہونی حکومت کے خلاف انجام پایا لیکن در اصل امریکی رسوخ کو مٹانے والا ہے۔ ان شاء اللہ یہ طوفان جاری رہا تو اس شیڈول کو پوری طرح مٹا دے گا۔
امام خامنہ ای
بسیج کی ایک اہم خاصیت اس کا سرحدوں تک محدود نہ ہونے کا پہلو ہے۔ وہی 'عالمی مزاحمت کے بیج' جن کی بشارت امام خمینی نے دی تھی آج اس علاقے کا مستقبل طے کر رہے ہیں۔ اس کی ایک مثال یہی طوفان الاقصی ہے۔
امام خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی نے بدھ کی صبح پورے ملک سے آئے ہوئے ہزاروں بسیجیوں (رضاکار فورس کے اراکین) سے ملاقات میں اس فورس کو امام خمینی کی گرانقدر یادگار بتایا اور بسیجی ہونے پر ان کے افتخار کو، بسیج کے ممتاز درجے کا غماز بتایا۔
ایران کے ہزاروں بسیجیوں (رضاکاروں) نے حسینیہ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔ آیت اللہ خامنہ ای جب حسینیہ میں داخل ہوئے تو رضاکاروں کا والہانہ انداز نظر آیا۔
29 نومبر 2023
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 29 نومبر 2023 کو ہفتہ بسیج فورس کے موقع پر ملک بھر سے آئے ہزاروں بسیجیوں (رضاکاروں) سے اپنے خطاب میں بسیج فورس کی اہمیت اور گراں قدر خدمات کا ذکر کیا۔ آپ نے مسئلہ فلسطین اور اس کے حل کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے۔
دشمن کا ایک حربہ یہ ہے کہ وہ کسی جگہ پر کوئي کام بہت شور و غل سے شروع کرتا ہے تاکہ سب کی توجہ اس جانب مبذول ہو جائے، پھر کوئي اصلی کام جو وہ انجام دینا چاہتا ہے، کسی دوسری جگہ انجام دیتا ہے۔
رضاکار فورس (بسیج) کی تشکیل کے دن اور ہفتۂ بسیج کی مناسبت سے بڑی تعداد میں رضاکاروں نے سنیچر کی صبح امام خمینی امام بارگاہ میں رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
رضاکار فورس 'بسیج' کے ہفتے کے موقع پر 26 نومبر 2022 کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی بہت ہی اہم تقریر ہوگی جس کا لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔
یہ تقریر تہران میں امام خمینی امام باڑے میں بڑی تعداد میں بسیج فورس کے جوانوں کی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات میں ہوگی۔
وہیں ملاقات کے اس پروگرام میں پورے ملک سے بسیج فورس کے 50 لاکھ جوان ویڈیو لینک کے ذریعے شامل ہونگے۔ یہ پروگرام تہران کے وقت کے مطابق، صبح 9 بج کر 45 منٹ پر KHAMENEI.IR اور آئی آر آئی بی سے لائیو بروڈکاسٹ ہوگا۔