اس پروگرام میں، جس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کے کمانڈر انچیف بھی موجود تھے، رضاکار فورس 'بسیج' کے سربراہ بریگیڈیر جنرل سلیمانی نے اس فورس کا اصل مشن، دفاع، سیکورٹی، ثقافت، سماج، سائنس و ٹیکنالوجی، میڈیا، سائبر اسپیس اور ملک کی پیشرفت سمیت مختلف میدانوں میں ملک کو طاقتور بنانا بتایا اور کہا کہ بسیج کی ثقافت، مزاحمت کی ثقافت ہے اور رضاکار، طاقتور ایران کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہر اس میدان میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں جس میں ایثار و فداکاری کی ضرورت ہو۔

اس پروگرام میں اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ بارہ روزہ جنگ میں کام کرنے والے کئی رضاکاروں نے اپنی یادیں بیان کیں جبکہ کئی انقلابی ترانے اور نغمے پڑھے گئے۔