اگر مذاکرات کا مقصد پابندیاں ختم کرانا ہے تو امریکا کی اس حکومت سے مذاکرات سے پابندیاں ختم نہیں ہوں گي یعنی وہ پابندیاں نہیں ہٹائے گي۔ وہ پابندیوں کی گرہ کو اور زیادہ پیچیدہ کر دے گی۔
مذاکرات میں انسان کو یقین ہونا چاہیے کہ فریق مقابل اس چیز پر عمل کرے گا جس کا اس نے وعدہ کیا ہے۔ جب ہم جانتے ہیں کہ وہ عمل نہیں کرے گا تو پھر کیسے مذاکرات؟
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ 12 مارچ 2025 کی شام ملک کی یونیورسٹیوں کے ہزاروں اسٹوڈنٹس اور اسٹوڈنٹس کی سیاسی، سماجی و ثقافتی تنظیموں کے کارکنوں سے ملاقات کی۔
مذاکرات میں انسان کو یقین ہونا چاہیے کہ دوسرا فریق اپنے وعدے پر عمل کرے گا۔ جب ہم جانتے ہیں کہ وہ عمل نہیں کرے گا، تو پھر مذاکرات کا کیا فائدہ؟ لہٰذا، مذاکرات کی دعوت دینا اور مذاکرات کا اظہار کرنا، رائے عامہ کو دھوکہ دینا ہے۔
گیارہ رمضان 1446 مطابق 12 مارچ 2025 کو ملک کے یونیورسٹی طلبا و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقت کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں طلباء کو اپنی امید کا مرکز قرار دیا اور ان کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ رہبر انقلاب نے اہم قومی و بین الاقوامی مسائل کا جائزہ لیا۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے۔
نمایاں شخصیات کو کھو دینا کسی بھی طرح سے پیچھے ہٹنے، پسپا ہونے اور کمزور ہو جانے کے معنی میں نہیں ہے۔ بس دو عناصر ہونے چاہیے، ان میں سے ایک ہدف ہے اور دوسرا کوشش۔
ملک کے ہزاروں اسٹوڈنٹس نے بدھ 12 مارچ 2025 کی شام رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔ یہ سالانہ ملاقات ہر سال رمضان المبارک میں ہوتی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے 13 ابان مطابق 3 نومبر کو ایران میں منائے جانے والے عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کی مناسبت سے 2 نومبر 2024 کو یونیورسٹیوں اور اسکولوں کے طلبہ سے خطاب کیا۔ (1)
رہبر انقلاب کا خطاب:
رہبر انقلاب اسلامی نے سامراج کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کی مناسبت سے سنیچر 2 نومبر 2024 کی صبح ملک کے اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے ہزاروں اسٹوڈنٹس سے ملاقات کی۔
فلسطین کے اسکول و کالج کے طلباء، ٹیچروں، اسکول اسٹاف اور یونیورسٹی کے اساتذہ پر صیہونی حکومت کے حملوں کے بارے میں فلسطین کی تعلیم و اعلیٰ تعلیم کی وزارت کی رپورٹ:
فلسطین کے اسکول و کالج کے طلباء، ٹیچروں، اسکول اسٹاف اور یونیورسٹی کے اساتذہ پر صیہونی حکومت کے حملوں کے بارے میں فلسطین کی تعلیم و اعلیٰ تعلیم کی وزارت کی رپورٹ:
فلسطین کے اسکول و کالج کے طلباء، ٹیچروں، اسکول اسٹاف اور یونیورسٹی کے اساتذہ پر صیہونی حکومت کے حملوں کے بارے میں فلسطین کی تعلیم و اعلیٰ تعلیم کی وزارت کی رپورٹ:
ریاستہائے متحدہ امریکا کے عزیز اسٹوڈنٹس! یہ آپ سے ہماری ہمدلی اور یکجہتی کا پیغام ہے۔ اس وقت آپ تاریخ کی صحیح سمت میں، جو اپنا ورق پلٹ رہی ہے، کھڑے ہوئے ہیں۔
امریکا کے یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کے نام رہبر انقلاب کے خط سے ایک اقتباس
25 مئي 2024
ان لوگوں نے جو کام کیا ہے وہ اتنا بڑا ہے کہ یہ لوگ دکھاوے کو کنارے رکھنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور میدان میں آ گئے ہیں۔ دنیا میں ان کی فضیحت ہو گئی ہے، ان کی باتوں کو جھٹلایا جا رہا ہے، یہ سب بڑے اہم واقعات ہیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
پیارے اسٹوڈنٹس!
آپ کی مستحکم اور معروف یونین اور اس کی سرگرمیوں کا تسلسل ایک خوش خبری دینے والی حقیقت ہے۔ یہ اجتماعی موجودگي، اپنے اندازے کے مطابق، دنیا کے موجودہ پیچیدہ مسائل میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے۔بڑے مسائل پر اثر انداز ہونا، کسی بھی طرح کی تعداد سے زیادہ، سرگرم افراد کے جذبے، ایمان اور خود اعتمادی پر منحصر ہوتا ہے اور بحمد اللہ یہ گرانقدر سرمایہ آپ مومن اور انقلابی ایرانی جوانوں میں موجود اور قابل مشاہدہ ہے۔
آپ اہم مسائل اور نئے پرانے زخموں کو پہچانتے ہیں۔ ان میں سب سے تازہ مسئلہ، غزہ کا لاثانی المیہ ہے، ان میں سب سے نمایاں مسئلہ، مغرب، مغربی سیاستدانوں اور مغربی تمدن کی اخلاقی، سیاسی اور سماجی شکست ہے، ان میں سب سے عبرت آمیز مسئلہ، اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنانے میں لبرل ڈیموکریسی اور اس کے دعویداروں کی ناتوانی اور معاشی و سماجی انصاف کے سلسلے میں ان کی مرگ بار خاموشی ہے جبکہ یورپ اور امریکا میں عوامی احتجاج بالخصوص اسٹوڈنٹس کے احتجاج کی مدھم لیکن امید افزا روشنی کی کرن، اس وقت کے اہم تغیرات میں سے ایک ہے۔ مغربی ایشیا کے علاقے اور ہمارے وطن عزیز کو متعدد چھوٹے بڑے مسائل کا سامنا ہے۔
یہ ساری چیزیں آپ کی یونین جیسے مبارک پلیٹ فارمز کے لیے سوچنے، کام کرنے اور جدت عمل کا میدان ہیں۔ میں خداوند عزیز و حکیم سے آپ کے لیے توفیقات کی دعا کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
5 جولائي 2024
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سائنس اومپیاڈوں میں میڈل جیتنے والے اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں سے 15 جون 2024 کو اپنی ملاقات میں نوجوانوں کی توانائیوں اور ملک میں بڑی تبدیلیاں لانے میں ان کے کردار اور فرائض کے بارے میں گفتگو کی۔(1)
خطاب حسب ذیل ہے؛
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اتوار کی شام ملک کے تقریبا تین ہزار طلبہ اور اسٹوڈنٹ یونینوں کے نمائندوں سے ملاقات میں جو تقریبا تین گھنٹے تک جاری رہی 'آج سے بہتر کل' کو ملک اور نظام کا اصل ہدف قرار دیا اور اس بنیادی ہدف کو عملی جامہ پہنانے اور ملک کی مادی و معنوی پیشرفت کے لیے اسٹوڈنٹس اور اسٹوڈنٹ یونینوں کو نئی نئي تجاویز اور جدت عمل پیش کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ عالم کی تربیت، علم کی پیداوار اور ان دونوں باتوں کو سمت عطا کرنا، یونیورسٹی کے تین اصلی فرائض ہیں۔
ٹیچر، اسٹوڈنٹ کو اپنے بچے کی طرح سمجھے۔ اپنے بیٹے کے بارے میں، اپنی بیٹی کے بارے میں آپ کی کیا آرزو ہے؟ کیا آپ نہیں چاہتے کہ وہ باسعادت ہو؟ کیا آپ نہیں چاہتے کہ وہ سربلند ہو؟ یہی چیزیں اپنے اسٹوڈنٹ کے بارے میں بھی چاہیں۔
امام خامنہ ای