بارہویں پارلیمنٹ، مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر اور اراکین اتوار 21 جولائي 2024 کی صبح حسینیۂ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کا بارہواں ٹرم شروع ہونے کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کیا جو آج 27 مئی 2024 کو ایوان کے اندر پڑھا گیا۔
انتخابات میدان میں عوام کی موجودگی کی علامت اور عوام کے ارادے اور فیصلہ سازی کی علامت ہے۔ لہذا ہر اس انسان کا قومی فریضہ ہے جو چاہتا ہے کہ ملک ترقی کرے، کام کرے اور بڑے اہداف تک پہنچے، کہ انتخابات میں شریک ہو۔
امام خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے جمعے کی صبح بارہویں پارلیمنٹ کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لئے تہران میں ووٹنگ کا آغاز ہوتے ہی حسینیہ امام خمینی میں اپنا ووٹ ڈالا۔ انتخابات کے اس مرحلے میں الیکٹرانک مشینوں سے ووٹنگ ہو رہی ہے۔
رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں جمعہ 10 مئی سنہ 2024 کو اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ ہماری عزیز قوم یہ جان لے کہ آج دنیا کے بہت سے لوگوں کی نگاہیں، چاہے وہ عام لوگ ہیں، سیاستداں ہوں یا قومی و سیاسی لحاظ سے اہم پوزیشن رکھنے والے لوگ ہوں، ایران پر لگی ہوئي ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بارہویں پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی اور چھٹی ماہرین اسمبلی کے انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت شروع ہوتے ہی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج 1 مارچ 2024 کو صبح آٹھ بجے بارہویں پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی اور چھٹی ماہرین اسمبلی کے انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت شروع ہوتے ہی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے جمعہ پہلی مارچ کو پارلیمنٹ اور ماہرین کونسل کے انتخابات کے لیے آٹھ بجے صبح رائے دہی کا وقت شروع ہوتے ہی ووٹ ڈالا۔
انتخابات قومی اور عوامی طاقت کا آئینہ ہیں۔ امریکہ، یورپ پر غالب پالیسیاں، صیہونی پالیسیاں، دنیا کے بڑے سرمایہ داروں اور بڑی کمپنیوں کی پالیسیاں عوام کی بھرپور موجودگی سے سب سے زیادہ ڈرتی ہیں۔ کیوں؟ کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اگر قوم میدان میں اتر پڑے تو مشکلات پر ضرور قابو کر لے گی۔
امام خامنہ ای
امریکا وغیرہ کی غیر انسانی پالیسیوں کی شرمناک صورتحال اس حد کو پہنچ گئي ہے کہ آپ نے سنا ہی ہوگا کہ امریکی فوج کے ایک افسر نے خودسوزی کر لی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کلچر کے پروردہ نوجوان کے لیے بھی یہ بات بہت بھاری ہے۔
امام خامنہ ای
پارلیمنٹ اور ماہرین اسمبلی کے الیکشن سے قبل پہلی مرتبہ حق رائے دہی کا استعمال کرنے والے بعض نوجوانوں اور بعض شہداء کے اہل خانہ نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے پہلی دفعہ ووٹ ڈالنے والے ہزاروں نوجوانوں اور بعض شہداء کے اہل خانہ سے بدھ 28 فروری کی صبح حسینیۂ امام خمینی میں ملاقات کی۔