مجلس شورائے اسلامی (پارلیمنٹ) کے اسپیکر اور اراکین پارلیمان 21 جولائي کو رہبر انقلاب سے ملاقات کریں گے
بارہویں پارلیمنٹ، مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر اور اراکین اتوار 21 جولائي 2024 کی صبح حسینیۂ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔
یہ ملاقات سالانہ دستور کے مطابق اور نئي پارلیمنٹ کا کام شروع ہونے کی مناسبت سے انجام پائے گي۔