مجھے امید ہے کہ ہم اسلام کی ان برکتوں کی، جنھوں نے ہمیں متحد کیا ہے، قدر سمجھیں گے، اسلام کی نعمت کی قدر سمجھیں گے اور انسانیت کی خدمت کریں گے، خاص طور پر کمزور بنا دیے گئے انسانوں کی اور خصوصی طور پر مسلمانوں کی۔ میں خداوند عالم سے دعا کرتا ہوں کہ یہ ہفتۂ وحدت، جو ایران میں شروع ہوا ہے، یہ وحدت کے برسوں اور وحدت کی صدیوں تک پہنچ جائے اور ہم وحدت و اتحاد کے سائے میں پہنچیں، جو ، تمام انبیاء کی دعوت میں سرفہرست ہے اور ہماری ساری مشکلات دور ہو جائيں۔ آپ سب حضرات جانتے ہیں کہ مسلمانوں کی تمام مشکلات، ان کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کی وجہ سے ہیں اور یہ اختلافات اس بات کا سبب بنے ہیں کہ ہر مسلک دوسرے مسلک کے مقابلے پر آ جائے جبکہ اسلام اس بات کے سخت خلاف ہے اور وہ اتحاد کی دعوت دیتا ہے، اسلام کی دعوت دیتا ہے یعنی حق کے مقابلے میں سر جھکانے کی دعوت دیتا ہے۔

امام خمینی

10/1/1983