مادیت میں ڈوب جانے سے دنیا کو کوئي فائدہ حاصل نہیں ہوا، دنیا کو جنسی بے راہروی پھیلا کر کوئي فائدہ حاصل نہیں ہوا، انسانیت کو یورپ میں مادی تحریکوں کی جانب سے رائج کی گئي روحانیت سے آزادی اور خدائي حدود سے آزادی سے کوئي فائدہ حاصل نہیں ہوا، نہ اس سے انصاف قائم ہوا، نہ اجتماعی آسودگي حاصل ہوئي، نہ امن و امان قائم ہوا، نہ گھرانے محفوظ رہے اور نہ ہی اگلی نسلوں کی تربیت صحیح طریقے سے کی جا سکی، ان سبھی معاملوں میں نقصان ہوا ... اسلامی انقلاب کا پیغام، مصیبت لانے والے اور تباہی پھیلانے والے ان اقدامات سے رہائي کا پیغام ہے۔ روحانیت پر توجہ، الہی اخلاقیات پر توجہ اور ساتھ ہی انسانی ضروریات کو بھی مدنظر رکھنا، وہ چیز ہے جو اسلام میں ہے، اوسط حد ... اسلام کا راستہ اعتدال کا راستہ ہے، انصاف کا راستہ ہے۔ انصاف کا ایک ہمہ گير معنی ہے، تمام میدانوں میں انصاف - یعنی ہر چیز کو اس کی جگہ پر رکھنا - یہ چیز مد نظر ہونی چاہیے، درمیانی انسانی راستہ "وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَاكُمْ اُمَّۃً وَسَطًا لِّتَكُونُوا شُھَدَاءَ عَلَى النَّاسِ (اسی طرح ہم نے تم کو ایک درمیانی امت بنایا ہے تاکہ تم عام لوگوں پر گواہ رہو۔ سورۂ بقرہ، آيت 143)

امام خامنہ ای

8/2/2012