ایک اور مسئلہ جو کنبے کے سلسلے میں ترجیح رکھتا ہے، بچے پیدا کرنے کا مسئلہ ہے اور بہت اہم مسئلہ ہے۔ ہم نے کئي سال تک یہ بات پیش کی اور اسے بیان کیا، کچھ اچھی لڑکیوں نے، نوجوان خواتین نے اسے قبول کیا اور اس پر عمل کیا لیکن سماج کے عمومی ماحول میں اس بات کا کوئي اثر دکھائي نہیں دیتا۔ اس وقت تولیدی شرح، ری پلیسمنٹ ریٹ کی حد تک بھی نہیں ہیں یعنی ہر کسی کا ایک ریپلیسمنٹ بھی نہیں ہے، اس وقت ایسا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگلے تیس سال میں ہمارے یہاں ایک بوڑھا معاشرہ ہوگا، یہ بہت بڑا خطرہ ہے۔ یہ تمام خطروں سے بڑا ہے۔ یہ بہت اہم ہے۔ اس کے لیے کوشش اور کام کی ضرورت ہے۔ یقینی طور پر اسے ٹھیک کرنے کے لیے راستے موجود ہیں، آپ بیٹھیے اور اس راستے کو تلاش کیجیے۔
امام خامنہ ای
15/8/2019