جب آپ نماز شب پڑھتے ہیں تو وہ ان گناہوں کو، جو آپ نے دن میں انجام دیے ہیں، ختم کر دیتی ہے، اس سے بہتر کیا ہو سکتا ہے؟ یہ جو اہل عرفان اور اہل معنویت، نماز شب کو کبھی نہ ختم ہونے والا خزانہ بتاتے ہیں، وہ اسی وجہ سے ہے۔ یہ نماز شب کا اخروی پہلو ہے کہ وہ گناہوں کو ختم کر دیتی ہے، گناہوں کے دنیوی اثرات بھی ہیں اور اخروی اثرات بھی، جب نماز شب گناہوں کو ختم کر دیتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ گناہوں کے برے دنیوی اثرات کو بھی ختم کر دیتی ہے لیکن ہم گناہ کے پہلو کی بات کر رہے ہیں یعنی اس کے اخروی پہلو کی، اس کام کی جو آخرت سے متعلق ہے لیکن دنیا کے مسائل کے بارے میں بھی ایسا ہی ہے۔ روایتوں میں ہے کہ نماز شب، رزق میں اضافے کا باعث بنتی ہے – یہ دنیوی امر ہے – اور اس کے علاوہ بھی دوسرے بہت سے فوائد ہیں۔

امام خامنہ ای

22/1/2019