دنیا، حق اور بھلائی کی حکمرانی کی طرف بڑھ رہی ہے، اس میں کسی بھی طرح کا شک نہیں ہے۔ جیسا کہ میں نے ایک بار اشارے میں کہا تھا اور اس وقت بھی صرف اشارے میں ہی کہہ سکتا ہوں کیونکہ تفصیل کی گنجائش نہیں ہے، سبھی انبیاء اور اولیاء، انسان کو اس اصلی شاہراہ کی طرف بڑھانے کے لیے آئے ہیں۔ جب وہ اس شاہراہ پر پہنچ گیا تو بغیر کسی رکاوٹ کے اس کی ساری صلاحیتیں سامنے آ سکتی ہیں۔ انبیاء اور اولیائے الہی نے اس گمشدہ انسان کو ہمیشہ پہاڑوں، دروں، صحراؤں، بیابانوں اور جنگلوں سے اس اصلی شاہراہ کی طرف بڑھایا ہے، اسے راستہ دکھایا ہے۔ ابھی انسان، اس صراط مستقیم (سیدھے راستے) کے شروع ہونے کی جگہ تک نہیں پہنچا ہے، یہ چیز امام زمانہ ارواحنا فداہ کے زمانے میں عملی جامہ پہنے گي۔

امام خامنہ ای

2/12/2000