تاریخ کی امید، مہدئ موعود کے بارے میں وہ بات کہی گئي ہے جو کسی بھی پیغمبر، ولئ خدا اور امام کے بارے میں نہیں کہی گئي اور وہ بات یہ ہے کہ وہ "زمین کو عدل و انصاف سے ایسے بھر دیں گے جیسے وہ ظلم و جور سے بھری ہوگي۔" کسی بھی پیغمبر کے بارے میں ایسی بات نہیں کہی گئي ہے۔ یہاں تک کہ پیغمبر خاتم کے بارے میں بھی۔ وہ مضبوط ہاتھ جو پوری دنیا کو عدل و انصاف کی نعمت سے مالامال کر سکتا ہے، امام زمانہ کا مضبوط و توانا ہاتھ ہے۔ خداوند عالم  نے یہ عظیم فضیلت انھی سے مختص کی ہے، یہ نہ تو دوسرے اولیاء کے لیے ہے، نہ انبیاء کے لیے ہے اور نہ ہی دنیا کے دوسرے ممتاز افراد اور اللہ کے مقرب بندوں کے لیے، صرف انھیں کے لیے یہ بات کہی گئی ہے۔

 

امام خامنہ ای

2/6/2015