میاں بیوی کے باہمی تعاون سے مراد روحانی تعاون ہے کہ عورت مرد کی ضرورتوں کو محسوس کرے، اخلاقی دباؤ اس پر نہ ڈالے کوئی ایسا کام نہ کرے کہ اس کو زندگی کے مسئلے میں دوری اور تنہائی کا احساس ہو اور وہ خدا نہ خواستہ غلط راہ اپنانے پر مجبور ہو، زندگی کے میدانوں میں ثبات و استقامت کا اس کو شوق دلائے اور تشویق و ترغیب کرے، چنانچہ اگر اس کا کام کاج اس بات کا باعث بنےکہ ایک مقدار میں گھر کے حالات متاثر ہوں مثال کے طور پر وہ ضروری حد تک گھر کی ضروریات کو پورا نہ کر سکے تو اس کے سامنے نہ دہرائے، یہ باتیں بہت اہم ہیں ، دوسری طرف مرد کا بھی فریضہ ہے کہ وہ عورت کی ضرورتوں کو محسوس کرے، اس کے احساسات کو سمجھے اور اس کے حالات کی طرف سے غفلت نہ کرے۔

امام خامنہ ای

29/ اپریل/1996