خداوند عالم نے آدمی کا جوڑا اسی کی جنس سے قرار دیا ہے، عورت کا جوڑا، مرد کا جوڑا، خود ان کی جنس میں قرار دیا ہے، (لیسکن الیھا) تا کہ آدمی چاہے مرد ہو یا عورت اپنی بیوی یا شوہر کے ساتھ سکون کا احساس کرے۔ 

25/ دسمبر/1996

زندگی کا میدان مقابلے کا میدان ہے اور انسان اس میدان میں ہمیشہ ایک طرح کے اضطراب سے دوچار رہتا ہے، یہ بہت ہی اہم چیز ہے اگر اس کا یہ آرام و سکون صحیح طریقے سے میسر رہے، اس کی زندگی کامیاب و کامران گزرے گی، بیوی خود کو خوش بخت سمجھے گی، بچے جو اس گھر میں پیدا ہوں گے اور پرورش پائیں گے کسی نفسیاتی پیچیدگی یا رکاوٹ کے بغیر پروان چڑھیں گے اور سعادتمند ہوں گے یعنی اس رخ سے تمام افراد خاندان کے لئے خوش بختی و کامرانی کی زمین فراہم ہوگی۔

امام خامنہ ای (دام ظلہ) 

22/ جولائی/1997