اسلام میں شادی کا طریقہ بقیہ ادیان اور بقیہ قوموں سے مختلف ہے، تمہیدی اقدامات کے اعتبار سے بھی اور اصل شادی نیز اس کے تسلسل اور بقا و دوام میں بھی انسان کی بھلائی کو پیش نظر رکھا گیا ہے، البتہ بقیہ ادیان کی شادیاں بھی ہماری نظر میں معتبر اور محترم ہیں، یعنی وہی نکاح جو ایک عیسائی کلیسا میں، ایک یہودی کنیسہ میں انجام دیتا ہے یا کسی بھی قوم اور ملت میں، جس کسی انداز سے بھی انجام پایا ہو، ہماری نگاہ میں قابل اعتبار ہے، اور ہم ان کے نکاح کو خود ان کے لئے باطل نہیں سمجھتے لیکن یہ طریقہ جو اسلام نے معین کیا ہے، ہم اس کو بہتر مانتے ہیں، مرد کے لئے کچھ حقوق ہیں، عورت کے لئے بھی کچھ حقوق ہیں، زندگی کے آداب اور طریقے ہیں (اسلام نے) شادی کے لئے ایک روش اور طریقہ معین کیا ہے، بنیاد یہ ہے کہ خاندان پائدار اور خوشحال رہے ۔
امام خامنہ ای
08 / اپریل / 1998