زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
قرآن کی روشنی میں : بارگاہ خداوندی میں لاپروائی اور بے عملی کی سزا

قرآن کی روشنی میں : بارگاہ خداوندی میں لاپروائی اور بے عملی کی سزا

وہ چیزیں جو ایک ذمہ دار کے طور پر انسان کے ذہن کو بہت پریشان رکھتی ہیں، ان میں سے ایک، ‏حضرت یونس علیہ السلام سے قدرت کا خطاب ہے. اللہ سختی سے پیش آیا اور بڑی ہی عجیب ‏و غریب سزا میں جناب یونس علیہ السلام کو مبتلا کردیا۔    امام خامنہ ای
مقدس دفاع شروع سے آخر تک مدبرانہ تھا

مقدس دفاع شروع سے آخر تک مدبرانہ تھا

کچھ لوگ کسی شعبے میں ہونے والی غلطی یا کچھ لوگوں کے ذریعے ہونے والی خطا کا حوالہ دے کر پورے مقدس دفاع پر بے تدبیری کا الزام لگاتے ہیں، ہرگز ایسا نہیں ہے۔ مقدس دفاع شروع سے لے کر آخر تک مدبرانہ اور عاقلانہ تھا۔ امام خامنہ ای
ماہ ربیع الاول بہار زندگی کا آغاز

ماہ ربیع الاول بہار زندگی کا آغاز

بعض اہل عرفان و سلوک یہ مانتے ہیں کہ ماہ ربیع الاول حیات و زندگی کی بہار ہے۔ کیونکہ اس مہینے میں پیغمبر ختمی مرتبت اور اسی طرح آپ کے فرزند حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت ہوئی۔ پیغمبر کی ولادت ان برکتوں کا نقطہ آغاز ہے جو اللہ نے بشریت کے لئے مقدر فرمائی ہیں۔  امام خامنہ ای
مقدس دفاع کی تاریخ ایک سرمایہ

مقدس دفاع کی تاریخ ایک سرمایہ

مقدس دفاع کی تاریخ ایک سرمایہ ہے، اس سرمائے کو ملک کی پیشرفت کے لیے، قومی ترقی کے لیے، ہر ملت کے سامنے موجود رہنے والے گوناگوں میدانوں میں آگے بڑھنے کی آمادگی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ امام خامنہ ای
محاذوں کی فرنٹ لائنیں محراب عبادت بنی ہوئی تھیں

محاذوں کی فرنٹ لائنیں محراب عبادت بنی ہوئی تھیں

مقدس دفاع کے وقت ہمارے محاذوں کی فرنٹ لائنیں محراب عبادت بنی ہوئی تھیں۔ آدھی رات کو ایک جوان، ایک کمانڈر بیٹھ ‏کر عبادت کرے، آنسو بہائے، گریہ کرے، ایسی روایتیں ایک دو یا دس بیس تک محدود نہیں ہیں۔ اس محاذ کے ہر حصے میں ‏یہی عالم تھا۔ ‏ امام خامنہ ای ‏
امام حسن عسکری کا امید افزا خط

امام حسن عسکری کا امید افزا خط

کچھ شیعہ سوچتے تھے کہ امام عسکری علیہ السلام اپنے آبا و اجداد کے مشن سے دست بردار ہو گئے ہیں۔ امام عسکری علیہ السلام ایک خط میں ان سے فرماتے ہیں: "ہماری نیت اور ہمارا عزم بدستور مستحکم ہے۔ ہمارا دل تمھاری نیک نیتی اور خوش فکری کی طرف سے مطمئن ہے۔" دیکھیے یہ بات شیعوں کے لیے کتنی قوت بخش ہے ... یہ امام اور ان کے پیروکاروں کے درمیان نیٹ ورک کا وہی مضبوط رابطہ ہے۔ امام خامنہ ای
مقدس دفاع کے وقت حملہ آور کون تھے؟

مقدس دفاع کے وقت حملہ آور کون تھے؟

مقدس دفاع کے وقت حملہ آور کون تھے؟ اگر ہم اس پہلو سے مقدس دفاع پر غور کریں تو مقدس دفاع کی اہمیت و عظمت بخوبی اجاگر ہوگی۔ امریکہ، یورپی ممالک، سوویت یونین اور اس زمانے کی ساری قابل ذکر طاقتوں نے مشترکہ محاذ بنایا اور انہوں نے اسلامی جمہوریہ پر حملے میں رول نبھایا۔ امام خامنہ ای
اسلامی گھرانہ : بیوی کے ذمہ دارانہ احساس کے بغیر گھر نہیں چلتا

اسلامی گھرانہ : بیوی کے ذمہ دارانہ احساس کے بغیر گھر نہیں چلتا

گھر کا وجود بیوی ‏کی موجودگی کے بغیر، بیوی کی سرگرمیوں کے بغیر اور بیوی کے فرائض کا احساس کئے بغیر ممکن ‏نہیں ہے کہ برقرار رہے اور گھر کا انتظام چل سکے۔ امام خامنہ ای ‏
صدام کو ایران پر حملے کی ترغیب دلانے والا اصلی محرک امریکہ تھا

صدام کو ایران پر حملے کی ترغیب دلانے والا اصلی محرک امریکہ تھا

کہا جاتا تھا کہ صدام کو ایران پر حملے کی ترغیب دلانے والا اصلی محرک امریکہ تھا۔ پھر جنگ کے دوران انٹیلیجنس سپورٹ جو سب سے اہم ہوتا ہے امریکیوں نے ہی کیا۔ ہماری فورسز کی پوزیشن کے نقشے بنا کر صدام کو مسلسل ہوائي نقشے دیتے تھے اور اسے جنگی ٹیکٹس سے آگاہ کرتے تھے۔ امام خامنہ ای ‏
مقدس دفاع اور استقامت کے شعبے میں سرگرم رہے افراد اور سینیئر سپاہیوں سے رہبر انقلاب اسلامی کی ملاقات

مقدس دفاع اور استقامت کے شعبے میں سرگرم رہے افراد اور سینیئر سپاہیوں سے رہبر انقلاب اسلامی کی ملاقات

مقدس دفاع اور استقامت کے شعبے میں سرگرم رہے ہزاروں افراد اور سینیئر سپاہیوں نے بدھ 20 ستمبر کی صبح رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔