زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
صدیقۂ طاہرہ سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں دوسری شب کی مجلس

صدیقۂ طاہرہ سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں دوسری شب کی مجلس

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں خمسۂ مجالس منعقد ہو رہا ہے جس کی دوسری شب کی مجلس سنیچر کی رات منعقد ہوئی۔ مجلس میں رہبر انقلاب اسلامی اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
پیغمبر اکرم کی عالی مرتبت بیٹی

پیغمبر اکرم کی عالی مرتبت بیٹی

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی عالی مرتبت بیٹی ہیں، ایسی بیٹی کہ جن کے ہاتھوں کو پیغمبر بوسہ دیتے ہیں، ان کے آنے پر تعظیم کو سروقد کھڑے ہو جاتے ہیں، جب بھی سفر درپیش ہوتا ہے تو وہ آخری گھر جہاں آنحضرت جاتے ہیں اور وہاں سے سفر شروع کرتے ہیں، حضرت زہرا کا گھر ہوتا ہے، سفر سے لوٹنے پر وہ پہلی جگہ جہاں آپ تشریف لے جاتے ہیں اور سلام کرتے ہیں، حضرت فاطمہ کا گھر ہے، وہ ایسی بیٹی ہیں۔ امام خامنہ ای 3 فروری 2021
دنیا کی خواتین کو حضرت فاطمہ کا پیغام

دنیا کی خواتین کو حضرت فاطمہ کا پیغام

یہ روحانی منزلت، یہ وسیع میدان اور یہ اونچی چوٹی کائنات کی تمام خواتین کے سامنے ہے۔ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اس عظیم چوٹی کی بلندی پر کھڑی ہیں اور دنیا کی تمام خواتین کو اسے سر کرنے کی دعوت دے رہی ہیں۔ امام خمینی 16 جنوری 1990
اسلامی گھرانہ: کرداروں میں تبدیلی غلط ہے

اسلامی گھرانہ: کرداروں میں تبدیلی غلط ہے

کبھی ایسا ہوتا ہے کہ مرد کو گھر میں عورت کا کردار مل جاتا ہے اور عورت، مطلق العنان حاکم بن جاتی ہے۔ وہ مرد پر حکم چلاتی ہے، اس سے کہتی ہے کہ یہ کام کرو اور وہ کام نہ کرو اور مرد بھی دست بستہ سر جھکا دیتا ہے۔ یہ مرد وہ نہیں ہوسکتا جس پر عورت تکیہ کر سکے، عورت اچھے سہارے کو پسند کرتی ہے۔ دوسری جانب بعض اوقات مرد بھی کچھ چیزیں عورت پر تھوپ دیتا ہے جیسے (گھر کی) تمام خریداری، کام کاج اور آنے جانے والوں سے بات چیت کرنا اور مسائل کا نپٹانا عورت کے ذمے ڈال دیتا ہے۔ گھرانے کے کرداروں میں تبدیلی کا نقصان کے علاوہ کوئی اور نتیجہ نہیں ہے۔ امام خامنہ ای 12 مارچ 2000
صدیقۂ طاہرہ سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں پہلی شب کی مجلس

صدیقۂ طاہرہ سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں پہلی شب کی مجلس

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں خمسۂ مجالس منعقد ہو رہا ہے جس کی پہلی شب کی مجلس جمعے کی رات منعقد ہوئی۔ مجلس میں رہبر انقلاب اسلامی اور مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
پیغمبر اکرم کی سیرت سے حضرت فاطمہ کی قدر و منزلت کی شناخت

پیغمبر اکرم کی سیرت سے حضرت فاطمہ کی قدر و منزلت کی شناخت

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی عالی مرتبت بیٹی ہیں، ایسی بیٹی کہ جن کے ہاتھوں کو پیغمبر بوسہ دیتے ہیں، ان کے آنے پر تعظیم کو سروقد کھڑے ہو جاتے ہیں، جب بھی سفر درپیش ہوتا ہے تو وہ آخری گھر جہاں آنحضرت جاتے ہیں اور وہاں سے سفر شروع کرتے ہیں، حضرت زہرا کا گھر ہوتا ہے، سفر سے لوٹنے پر وہ پہلی جگہ جہاں آپ تشریف لے جاتے ہیں اور سلام کرتے ہیں، حضرت فاطمہ کا گھر ہے، وہ ایسی بیٹی ہیں۔ امام خامنہ ای 3 فروری 2021
مہدویت کے بارے میں ادیان کی بشارتیں

مہدویت کے بارے میں ادیان کی بشارتیں

غیر مسلم دانشوروں نے، جنھوں نے مہدویت سے متعلق شیعہ عقائد کا مطالعہ کیا ہے تصدیق کی ہے کہ توریت و انجیل اور دیگر ادیان میں جو بشارتیں ہیں، وہ سب اسی مہدویت سے مطابقت رکھتی ہیں جو شیعوں کے یہاں پائي جاتی ہے۔
حضرت فاطمہ زہرا کا وجود انسان کو متحیر کر دیتا ہے

حضرت فاطمہ زہرا کا وجود انسان کو متحیر کر دیتا ہے

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے بارے میں انسان جتنا زیادہ سوچے اتنا ہی زیادہ حیرت زدہ ہوتا جائے گا۔ انسان نہ صرف اس پہلو سے متعجب ہو جاتا ہے کہ کس طرح ایک انسان نوجوانی میں مادی و روحانی کمالات کے اس درجے پر فائز ہو سکتا ہے بلکہ اس پہلو سے بھی اسے حیرت ہوتی کہ اسلام نے کتنی حیرت انگیز طاقت سے اپنے تربیتی پہلو کو اس حد تک پہنچا دیا ہے کہ ایک نوجوان خاتون، ان دشوار حالات میں اس اعلیٰ درجے پر فائز ہو سکتی ہے! اس عظیم انسان کی عظمت بھی متحیر کر دیتی ہے اور اس مکتب کی عظمت بھی حیرت میں ڈال دیتی ہے جس نے اس عظیم منزلت والے انسان کو وجود عطا کیا ہے۔ امام خامنہ ای 16 دسمبر 1992
حضرت فاطمہ زہرا، آئیڈیل مسلمان خاتون

حضرت فاطمہ زہرا، آئیڈیل مسلمان خاتون

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا آئیڈیل اسلامی خاتون کی بالاترین سطح پر ہیں، یعنی ایک رہبر کی سطح پر لیکن یہی خاتون، جو اپنے اندر پائے جانے والے فضائل و مناقب کے لحاظ سے پیغمبر ہو سکتی تھی، ماں کا کردار ادا کرتی ہے، زوجہ کا کردار ادا کرتی ہے، گھر کے کام کرتی ہے، ان چیزوں کو سمجھنا چاہیے۔ امام خامنہ ای 19 مارچ 2017
حضرت فاطمہ، ہر میدان میں آئيڈیل ہیں

حضرت فاطمہ، ہر میدان میں آئيڈیل ہیں

چاہے ان کا بچپن ہو، یا ان کی نوجوانی کا زمانہ ہو، چاہے جوانی کا زمانہ ہو، یا گھریلو زندگی کا دور ہو، چاہے اپنے والد کے ساتھ طرز سلوک ہو، شوہر اور بچوں کے ساتھ رابطہ ہو، یا گھر میں کام کرنے والی کنیز کے ساتھ سلوک ہو چاہے سماجی میدان میں، سیاست میں یا خلافت کے مسئلے میں، ان تمام مسائل میں آپ آئيڈیل ہیں۔