خداوند عالم نے قرآن کریم میں کچھ وعدے کیے ہیں، ان وعدوں کے خلاف نہیں ہو سکتا۔ خدا نے وعدہ کیا ہے: اے ایمان والو! اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو اللہ تمھاری مدد کرے گا اور تمھیں ثابت قدم رکھے گا۔ (سورۂ محمد، آیت 7) اسی طرح وعدہ کیا ہے: جو کوئی اللہ (کے دین) کی مدد کرے گا تو اللہ ضرور اس کی مدد کرے گا۔ (سورۂ حج، آیت 40) اگر تم خدا کی نصرت کرو تو خدا تمھیں ثبات قدم عطا کرے گا اور تمھاری نصرت کرے گا۔ یہ خدا کے وعدے ہیں اور بلاشبہ خدا کبھی وعدہ خلافی نہیں کرتا۔ (سورۂ آل عمران، آيت 9) خدا اپنے وعدوں کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔

امام خامنہ ای

4 جون 2023