دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شب شہادت پر تہران کے حسینیۂ امام خمینی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہان نیز مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کی شرکت سے اتوار 23 نومبر 2025 کی رات کو یہ مجلس منعقد ہوئی۔