آج اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کی سطح پر اور کچھ معاملات میں عالمی سطح پر ایک بااثر طاقت بن چکا ہے۔ یہ ایک زمینی سچائی ہے۔ ہمیں اپنی قدر کرنا چاہیے، اپنی ارزش و اہمیت کو سمجھنا چاہیے، اس قوم کی عظمت کو سمجھنا چاہیے۔
...
نینو ٹیکنالوجی، جوہری ٹیکنالوجی اور دیگر ٹیکنالوجیوں کے میدانوں میں یہ پیشرفت اسی جذبہ خود اعتمادی کی دین ہے۔ ایران میں دشمن کا ایک محاذ، قوم کا خود پر عدم اعتماد تھا۔ ملت ایران اور ایرانی نوجوانوں کی فتح کا ایک بڑا محاذ خود اعتمادی کا جذبہ ہے۔
...
ہم شام اور ترکیہ میں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کے لئے غمگین ہیں۔ اللہ تعالی سے مرحومین کے لئے رحمت و مغفرت اور ان کے سوگواروں کے لئے صبر کی دعا کرتے ہیں۔
...
اس سال 11 فروری کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر ان شاء اللہ یہ واضح پیغام دشمنوں تک پہنچے کہ قومی اتحاد کو ختم کرنے کی کوششیں لا حاصل رہیں، عوام کو ایک دوسرے سے اور انھیں حکومت سے الگ کرنا ممکن نہیں۔
امام خامنہ ای
8 فروری 2023
...
آپ پیاری بچیوں کو، اپنی عزیز بچیوں کو میں جو نصیحت کرنا چاہتا ہوں، وہ یہ ہے کہ خدا سے دوستی کیجیے۔ کوشش کیجیے کہ بچپن کے آغاز سے ہی، خدائے مہربان کی دوست بن جائيے۔
...
طاغوتی حکومت اس ملک میں امریکا اور برطانیہ کا سب سے اہم محاذ سمجھی جاتی تھی۔ انقلاب آیا تو اس نے اس محاذ کو نابود کر دیا، مسمار کر دیا۔ اس نے اس ملک میں شاہی حکومت کو جڑ سے اکھاڑ دیا اور اس شاہی حکومت کی جگہ، آٹوکریسی کی جگہ عوامی حکومت تشکیل پائی۔
...
میں آپ کے جشن عبادت پر آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، امیر المومنین علیہ السلام کی ولادت با سعادت کا بھی اپنی عزیز بچیوں کی خدمت میں ہدیۂ تبریک پیش کرتا ہوں۔
...
آپ پیاری بچیوں کو یہ سفارش کرنا چاہتا ہوں کہ اسی بچپن کے دور سے خدائے مہربان کی دوست بن جائیے۔ اللہ سے کیسے دوستی کی جاتی ہے؟ اللہ سے دوستی کا ایک راستہ یہی ہے کہ آپ نماز میں توجہ رکھئے کہ آپ اللہ سے بات کر رہی ہیں۔
امام خامنہ ای
3 فروری 2023
...
ماہ رجب کے بابرکت ایام میں اور امیر المومنین علیہ السلام کی شب ولادت کے موقع پر اسکولی طالبات کے جشن عبادت کا پروگرام، جمعے کی شام کو رہبر انقلاب کی موجودگي میں امام خمینی امام بارگاہ میں منعقد ہوا۔
...