زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
امریکی پابندیوں کے شکار ممالک مل کر اس حربے کو ختم کر دیں

امریکی پابندیوں کے شکار ممالک مل کر اس حربے کو ختم کر دیں

جو ممالک امریکہ کی پابندیوں کا نشانہ بنے ہیں وہ باہمی تعاون سے اور ایک مشترکہ بلاک تشکیل دے کر پابندیوں کے اس حربے کو مٹا دیں اور ایسا کرنا ممکن بھی ہے۔  امام خامنہ ای 13 مارچ 2023 ...
ہم چار سال میں ایک ارب پودے اگا سکتے ہیں

ہم چار سال میں ایک ارب پودے اگا سکتے ہیں

ان شاء اللہ ہم عوام کی مدد سے چار سال میں، 1402 (ہجری شمسی) سے لے کر اگلے چار برس میں ایک ارب پودے لگا سکتے ہیں، اس سلسلے میں عوام بھی ان شاء اللہ، خداوند عالم کی توفیق سے کمر کس لیں گے اور ادارے بھی مدد کریں۔ امام خامنہ ای
بچوں کی پوائزننگ کے ذمہ داروں کو سخت ترین سزا دی جائے

بچوں کی پوائزننگ کے ذمہ داروں کو سخت ترین سزا دی جائے

اسٹوڈینٹس کی پوائزننگ کے جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو بھی اور اس جرم کے اسباب فراہم کرنے والوں کو بھی سخت ترین سزا دی جانی چاہیے کیونکہ یہ ایک معمولی جرم نہیں ہے۔ یہ معاشرے کے سب سے معصوم ارکان یعنی بچوں کے خلاف بھی ایک جرم ہے اور ساتھ ہی معاشرے کی نفسیاتی بدامنی اور فیمیلیز کی تشویش کا بھی سبب ہے۔ امام خامنہ ای
تمام عدل و انصاف پسندوں کے درمیان پہلے سے زیادہ آشنائی ہو

تمام عدل و انصاف پسندوں کے درمیان پہلے سے زیادہ آشنائی ہو

کتنا اچھا ہے کہ ہم اور آپ ہسپانوی زبان بولنے والوں اور تمام عدل و انصاف پسندوں کے درمیان پہلے سے زیادہ آشنائی ہو اور باہمی تعاون فروغ پائے۔ اللہ سے آپ کی خوش بختی کی دعا کرتا ہوں۔   امام خامنہ ای ۱۰ مارچ ۲۰۲۳ ...
امام زمانہ کے ظہور کا عقیدہ رکھنے والے کبھی مایوس نہیں ہوتے

امام زمانہ کے ظہور کا عقیدہ رکھنے والے کبھی مایوس نہیں ہوتے

حضرت ولی عصر ارواحنا فداہ کے ظہور اور ان کے وجود کا عقیدہ رکھنے والے ہرگز مایوسی اور ناامیدی کا شکار نہیں ہوتے۔ وہ جانتے ہیں کہ یقینی طور پر یہ سورج طلوع ہوگا اور اِن تاریکیوں اور اندھیروں کو ختم کر دے گا۔ امام خامنہ ای 12/5/2017 ...
ظہور کا ستون

ظہور کا ستون

اگر آپ اپنے معاشرے میں اپنے اور دوسروں کے اندر تقوی، نیک صفات، اخلاق، دینداری، زہد اور خداوند عالم سے روحانی قربت پیدا کر سکیں تو آپ نے ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے ستون کو مزید مستحکم کیا ہے۔ امام خامنہ ای 27/6/1980
اے امام زمانہ! یہ قوم ابتداء سے ہی آپ کے نام کی خوگر ہے۔

اے امام زمانہ! یہ قوم ابتداء سے ہی آپ کے نام کی خوگر ہے۔

اے امام زمانہ! یہ ہمارے لیے بہت سخت ہے کہ ہم اس دنیا میں جس کا تعلق صالح لوگوں سے ہے، خدا کے دشمنوں کو تو دیکھیں، لیکن آپ کو نہ دیکھیں اور قریب سے آپ کی زیارت کا فیض حاصل نہ کر پائيں۔ امام خامنہ ای
رہبر انقلاب نے پودے لگا کر شجرکاری کی اہمیت بتائي

رہبر انقلاب نے پودے لگا کر شجرکاری کی اہمیت بتائي

آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیر کی صبح اپنے دفتر کے صحن میں تین پودے لگائے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہر ایرانی تین پودے لگائے تو اگلے ہجری شمسی سال سے ایک ارب پودے لگانے کا حکومت کا پروگرام چار سال میں پورا ہو جائے گا۔