حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے بارے میں انسان جتنا زیادہ سوچے اتنا ہی زیادہ حیرت زدہ ہوتا جائے گا۔ انسان نہ صرف اس پہلو سے متعجب ہو جاتا ہے کہ کس طرح ایک انسان نوجوانی میں مادی و روحانی کمالات کے اس درجے پر فائز ہو سکتا ہے بلکہ اس پہلو سے بھی اسے حیرت ہوتی کہ اسلام نے کتنی حیرت انگیز طاقت سے اپنے تربیتی پہلو کو اس حد تک پہنچا دیا ہے کہ ایک نوجوان خاتون، ان دشوار حالات میں اس اعلیٰ درجے پر فائز ہو سکتی ہے! اس عظیم انسان کی عظمت بھی متحیر کر دیتی ہے اور اس مکتب کی عظمت بھی حیرت میں ڈال دیتی ہے جس نے اس عظیم منزلت والے انسان کو وجود عطا کیا ہے۔
امام خامنہ ای
16 دسمبر 1992