ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے سر دست ایک جوابی وار کیا اور امریکی چھاونی کو اپنے میزائلوں سے تباہ کر دیا اور اس ظالم و متکبر حکومت کی ہیبت و آبرو کو مٹی میں ملا دیا جبکہ اس کو دی جانے والی اصلی سزا علاقے سے اس کی بے دخلی ہے۔
امام خامنہ ای
17 جنوری 2020
...
ملک بھر میں انتقام کا جو مطالبہ عوام سے سنا گیا، یہ آواز در حقیقت ان میزائلوں کا ایندھن بنی جنہوں نے امریکی چھاونی کو تہہ و بالا کر دیا۔ یہ اس کی حیثیت پر چوٹ تھی، امریکا کی ہیبت پر چوٹ تھی، اس چوٹ کی کسی بھی چیز سے بھرپائی نہیں کی جا سکتی۔
یہ دن یوم اللہ ہے۔
امام خامنہ ای
...
جب بھی جنگ میں ہمیں کٹھن حالات کا سامنا ہوتا تھا، تب ہمارا سہارا صرف حضرت زہرا ہوتی تھیں۔ ہم بی بی زہرا سے مدد مانگتے تھے۔ میں نے ان کی طاقت، ان کی مادرانہ شفقت جنگ کے میدان میں دیکھی۔
...
الحاج قاسم محنت اور سعی پیہم کا حیرت انگیز نمونہ ہیں۔ ملت ایران کا چیمپیئن کمانڈر تمام امور میں شجاعت کے ساتھ ساتھ دانشمندی کی خصوصیت رکھتا تھا۔
امام خامنہ ای
1 جنوری 2022
...
دنیائے اسلام میں ان کے نام اور ذکر کا روز افزوں اثر و رسوخ ثابت کرتا ہے کہ عزیز سلیمانی در حقیقت مسلم امہ کی سطح کی 'امتی ترین' شخصیت ہیں۔
امام خامنہ ای
1 جنوری 2022
...