اہل ایران فخر کریں کہ ان کے درمیان ایک شخص ایک دور افتادہ گاؤں سے اٹھتا ہے، مشقت و خود سازی کرتا ہے اور پوری مسلم امہ کا چیمپین اور درخشاں چہرہ بن جاتا ہے۔
امام خامنہ ای
16 دسمبر 2020
...
آج کچھ لوگ اللہ کے عظیم پیغمبر حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کی پیروی کا دعوی کرنے کے باوجود فرعون اور طاغوتوں کی جگہ پر بیٹھے ہیں جن کے خلاف حضرت عیسی ابن مریم پیکار کیا کرتے تھے۔
امام خامنہ ای
حضرت عیسی ابن مریم علیہ السلام کی شخصیت اور رسالت کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے کچھ چنندہ بیانات اس اولو العزم پیغمبر کے یوم ولادت کی مناسبت سے پیش کیے جا رہے ہیں۔
اللہ کے عظیم پیغمبر حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کے یوم ولادت پر دنیا کے تمام مومنوں، تمام عیسائيوں اور مسلمانوں کی خدمت میں ہدیۂ تبریک پیش کرتا ہوں۔ یقینی طور پر مسلمانوں کی نظر میں حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کی قدر و قیمت، عیسائیت پر ایمان رکھنے والے عیسائیوں کی نظروں میں ان کی قدر و قیمت سے کم نہیں...
وہ علم جو ہم چاہتے ہیں تزکیہ نفس کے ہمراہ ہے۔ اس لئے کہ اگر تزکیہ نہ ہوگا تو علم منحرف ہو جائے گا۔ علم ایک ذریعہ ہے، ایک ہتھیار ہے۔ یہ ہتھیار اگر کسی بد طینت، کج فکر، خبیث اور خونخوار شخص کے ہاتھ لگ جائے تو وہ صرف المیہ رقم کرے گا۔
امام خامنہ ای
6 اکتوبر 2010
...