رسول اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا جشن منانے اور آنحضرت کو یاد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم اس آیت کے مضمون پر جس میں خدا نے فرمایا ہے: بے شک تمھارے لیے پیغمبر کی ذات میں (پیروی کے لیے) بہترین نمونہ موجود ہے، ہر اس شخص کے لیے جو اللہ (کی بارگاہ میں حاضری) اور قیامت (کے آنے) کی امید رکھتا ہے اور اللہ کو بکثرت یاد کرتا ہے۔ (سورۂ احزاب، آیت 21) پیغمبر اکرم اسوۂ حسنہ ہیں، یہ بات قرآن نے صاف لفظوں میں کہی ہے۔ اسوہ ہیں! اس کا کیا مطلب ہے؟ یعنی وہ ایک نمونہ ہیں اور ہمیں اس نمونے کی پیروی کرنی چاہیے۔ وہ ایک بلند چوٹی پر فائز ہیں۔ ہمیں، جو اس پستی میں ہیں، اس چوٹی پر پہنچنے کی کوشش کرنا چاہیے۔ انسان جہاں تک بھی جا سکتا ہے آگے بڑھے، اس چوٹی کی طرف بڑھتا جائے، "اسوہ" کا مطلب یہ ہے۔

امام خامنہ ای 

14 اکتوبر 2022