زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
ایرانی قوم امریکی پٹھو کو روند دے گي

ایرانی قوم امریکی پٹھو کو روند دے گي

احمقوں کو بلی کی طرح خواب میں چھیچھڑے دکھائی دینے لگے ہیں۔ پہلی بات یہ کہ ایرانی قوم، ہر اس شخص کو جو اس مسئلے میں امریکا کا پٹھو بننا قبول کرے گا، اپنے مضبوط پیروں تلے روند دے گي۔
حقائق بیان کرنا، حضرت زہرا کا اہم ترین کام

حقائق بیان کرنا، حضرت زہرا کا اہم ترین کام

حقائق بیان کرنا، حضرت زہرا کا اہم ترین کام ہے۔ حضرت فاطمہ زہرا نے اس وقت کے حقائق کو بیان کیا، ان مسائل کو جو اسی دن پیش آئے تھے، اسی وقت کے مسائل تھے، آپ نے انھیں بیان کیا۔ آج کے مسائل کو بیان کرنا، ان کی تشریح کرنا ایک اہم فریضہ ہے۔
ذاکرین، خطباء، مداحوں اور شاعران اہلبیت کی رہبر انقلاب سے ملاقات

ذاکرین، خطباء، مداحوں اور شاعران اہلبیت کی رہبر انقلاب سے ملاقات

ذاکرین، خطباء، مداحوں اور شاعروں نے اتوار 22 دسمبر 2024 کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
روحانی مدارج کے اعتبار سے مرد و زن میں کوئی فرق نہیں

روحانی مدارج کے اعتبار سے مرد و زن میں کوئی فرق نہیں

اللہ تعالی نے مرد اور  عورت کو کچھ زاویوں سے ایک دوسرے کے مثل قرار دیا ہے۔ روحانی مدارج طے کرنے کے اعتبار سے دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ اس کی مثال جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ذات ہے۔
اسلامی گھرانہ: خواتین گھریلو امور کے ساتھ سماجی امور میں بھی شرکت کریں

اسلامی گھرانہ: خواتین گھریلو امور کے ساتھ سماجی امور میں بھی شرکت کریں

اسلام نے حقیقی معنیٰ میں خواتین کا بہت زیادہ احترام کیا ہے۔ اگر اسلام نے گھر کے اندر ماں کے کردار اور ماں کے احترام پر زور دیا ہے یا گھر کے دائرے میں رہ کر ایک خاتون کے گھریلو کردار، اثرات، حقوق و فرائض اور حد بندیوں پر تاکید ہے تو اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ اسلام عورت کو سماجی مسائل میں شرکت، سماجی جدوجہد میں حصہ لینے اور عوامی سرگرمیوں سے منع کرتا ہے۔ اس کو ایک اچھی ماں اور اچھی بیوی بھی ہونا چاہیے اور سماجی امور میں بھی شرکت کرنا چاہیے۔ حضرت جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اسی طرح کی سماجی شخصیت کا مظہر ہیں، زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا میں مختلف پہلوؤں کا اکٹھا ہونا ایک اور نمونہ ہے۔ امام خامنہ ای 27 جولائی 2005
دشمن کے ہتھکنڈوں سے خواتین ہوشیار رہیں

دشمن کے ہتھکنڈوں سے خواتین ہوشیار رہیں

بہت سے مسائل میں، خاص طور پر خواتین کے مسائل سے متعلق اقدار میں تحریف کے لیے مختلف طرح کے حربے استعمال ہوتے ہیں، ہمیں اس طرف متوجہ رہنا چاہیے۔
خاتون خانہ ہونے کا کیا مطلب ہے؟

خاتون خانہ ہونے کا کیا مطلب ہے؟

آج ہمارے سماج کی اہم ضرورت یہ ہے کہ اسے یہ معلوم ہو کہ خاتون خانہ ہونے کا کیا مطلب ہے؟ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اپنی ان عظمتوں کے ساتھ، اپنے اس مقام و مرتبے کے ساتھ ایک خاتون خانہ بھی ہیں۔ آپ کی عظمت کا ایک پہلو زوجہ کے فرائض کی ادائیگی، ماں کے فرائض کی ادائیگی اور خاتون خانہ ہونے کے تقاضے پورے کرنا ہے۔
صیہونی حکومت مزاحمت کے پیروں تلے روندی جائے گی

صیہونی حکومت مزاحمت کے پیروں تلے روندی جائے گی

ہم فلسطین اور حزب اللہ کے مجاہدوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اور ان کی حمایت کر رہے ہیں، اور ہمیں امید ہے کہ یہ لوگ وہ دن دیکھیں گے جب ان کا خبیث دشمن ان کے پیروں تلے روندا جا رہا ہوگا۔
سو فیصدی عوامی حکومت

سو فیصدی عوامی حکومت

حضرت مہدئ موعود عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی حکومت، حقیقی معنی میں ایک عوامی حکومت ہے۔ مطلب یہ کہ وہ لوگوں کے ایمان، عزم اور تعاون پر مبنی ہوگي۔ امام زمانہ، اکیلے ہی دنیا کو عدل و انصاف سے نہیں بھر دیں گے، وہ مومنین کی مدد اور ان کے سہارے سے پوری دنیا میں عدل الہی کو قائم کریں گے اور وہ ایک سو فیصدی عوامی حکومت تشکیل دیں گے۔ امام خامنہ ای 22/10/2002
درس اخلاق: اخلاص عمل، باعث نجات ہے

درس اخلاق: اخلاص عمل، باعث نجات ہے

ابدی زندگی میں انسان کی نجات اخلاص عمل سے وابستہ ہے۔ خدا کے لیے کام کرنا اور عمل میں اخلاص ہونا باعث نجات ہے۔ یہ بہت سے مقامات پر نہیں ہوتا۔ بہت سے کاموں میں انسان سوچتا ہے کہ اس نے یہ کام خدا کے لیے کیا ہے، بعد میں جب خود ہی ذرا انصاف کے ساتھ توجہ دیتا ہے تو دیکھتا ہے کہ وہ عمل پوری طرح خالص نہیں ہے۔ امام خامنہ ای 2 مئی 2016