زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
امریکی حکام ایران کو تابع فرمان بنانے کی آرزو قبر میں لے کر جائيں گے

امریکی حکام ایران کو تابع فرمان بنانے کی آرزو قبر میں لے کر جائيں گے

انقلاب سے پہلے امریکا کی پسند یہ تھی کہ ایران اس کا تابع فرمان رہے، امریکی اور صیہونی حکومت کے مفادات کی پاسبانی کرے۔ وہ ایران کے لیے یہ آرزو رکھتے تھے، آج بھی ان کی یہی تمنا ہے۔ کارٹر اسی امید کے ساتھ قبر میں پہنچ گئے اور یہ لوگ بھی اپنی یہ آرزو قبر میں لے کر جائیں گے۔
بغیر کسی نقصان کے زمین کی برکتوں سے استفادہ

بغیر کسی نقصان کے زمین کی برکتوں سے استفادہ

امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے زمانے سے انسان کی حقیقی حیات، اور اس عظیم انسانی خاندان کی حقیقی سعادت شروع ہوگي۔ اس کرۂ خاکی کی برکتوں، صلاحیتوں اور توانائیوں سے استفادہ، انسان کے لیے بغیر کسی ضرر کے، بغیر کسی نقصان کے، بغیر کسی تضییع کے اور بغیر کسی تباہی کے ممکن ہوگا۔ امام خامنہ ای 14/3/2001
درس اخلاق: تفرقہ، کمزوری اور عزت گنوانے کا سبب ہے

درس اخلاق: تفرقہ، کمزوری اور عزت گنوانے کا سبب ہے

امت اسلامیہ کے درد و رنج کے اسباب بہت ہیں۔ جب ہم تفرقے کا شکار ہوں، جب ایک دوسرے کے ہمدرد و نہ ہوں جب ہم حتیٰ ایک دوسرے کے بدخواہ بن گئے ہوں تو پھر اس کا نتیجہ یہی ہے۔ قرآن فرماتا ہے: "اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور آپس میں جھگڑا نہ کرو ورنہ کمزور پڑ جاؤگے اور تمھاری ہوا اکھڑ جائے گی۔" (سورۂ انفال، آيت 46) جب تم اختلاف کا شکار ہوئے تو فطری طور پر خاک میں مل جاؤگے، ذلیل ہو جاؤگے، اپنے اوپر غیروں کے تسلط کی راہ ہموار کر دوگے۔ تفرقے اور اختلاف  کا نتیجہ یہی ہے۔ امام خامنہ ای 14 اکتوبر 2022
ہم امریکا سے مذاکرات کیوں نہیں کرتے؟

ہم امریکا سے مذاکرات کیوں نہیں کرتے؟

اسلامی جمہوریہ سے اس کے کینے اور فلاں دوسرے ملک کے کینے میں فرق ہے، بہت فرق ہے۔ ہم امریکا اور دوسرے مغربی ملکوں کے درمیان جو فرق رکھتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے۔ امریکا کو ایران میں شکست ہوئي ہے اور وہ اس شکست کا بدلہ لینے کی کوشش میں ہے۔
مزاحمت زندہ ہے

مزاحمت زندہ ہے

مزاحمت زندہ ہے اور اسے زندہ رہنا چاہیے اور روز بروز زیادہ طاقتور ہونا چاہیے اور ہم مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں، غزہ میں مزاحمت کی، غرب اردن میں مزاحمت کی، لبنان میں مزاحمت کی، یمن میں مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں۔
امریکی اور صیہونی موقف کا عہدیداران بالکل لحاظ نہ کریں

امریکی اور صیہونی موقف کا عہدیداران بالکل لحاظ نہ کریں

میں ملک کے عہدیداران چوکنا رہیں، ان لوگوں کی خواہشات کے سامنے نہ جھکیں جو ایرانی قوم اور اسلامی جمہوریہ کے کٹر دشمن ہیں، ایران کو تباہ شدہ دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کی آرزو رکھتے ہیں۔
ایران کے بارے میں امریکا کی اندازے کی غلطی

ایران کے بارے میں امریکا کی اندازے کی غلطی

پہلوی دور حکومت کا ایران، امریکی مفادات کا ایک مضبوط قلعہ تھا۔ اسی قلعے کے مرکز سے انقلاب باہر نکلا اور پھیل گيا اور امریکی سمجھ نہیں پائے، امریکی فریب کھا گئے، امریکی سوتے رہ گئے، امریکی غافل ہو گئے۔ امریکا کی اندازے کی غلطی کا مطلب یہ ہے۔
تاریخی قیام کی برسی پر قم کے ہزاروں لوگوں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

تاریخی قیام کی برسی پر قم کے ہزاروں لوگوں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

قم کے مختلف طبقوں کے ہزاروں افراد نے امام خمینی کی حمایت میں نو جنوری سنہ 1978 کے قم کے عوام کے قیام کی برسی کی مناسبت سے بدھ 8 جنوری 2025 کی صبح رہبر انقلاب سے ملاقات کی۔
کیا آپ اس مرد کو حقیقت میں جانتے ہیں؟

کیا آپ اس مرد کو حقیقت میں جانتے ہیں؟

یحییٰ ابراہیم حسن سنوار کی داستان صرف ایک انسان کی داستان نہیں ہے۔ یہ غاصبانہ قبضے، جدوجہد، مزاحمت اور ایک مقابلہ آرائی کی پیچیدگی کی داستان ہے جس نے دہائيوں سے نہ صرف مغربی ایشیا کے علاقے کو بلکہ دنیا کو متاثر کر رکھا ہے۔  
قرآن کی روشنی میں: دشمن کو معاشرے میں رسوخ نہ کرنے دیجیے

قرآن کی روشنی میں: دشمن کو معاشرے میں رسوخ نہ کرنے دیجیے

پیغمبر اسلام کی بعثت کا ایک بہت ہی اہم خزانہ، جس کی طرف افسوس کہ زیادہ توجہ نہیں دی جاتی، اپنے بدخواہوں کے مقابل اٹل اور ناقابل رسوخ ہونا ہے۔ انسانی معاشروں کو جو چوٹیں پہنچی ہیں، ان میں سے ایک ان کے دشمنوں کا ان کے درمیان اثر و رسوخ پیدا کرلینا ہے جس کا ذکر اس آیت "اشداء على الكفار" میں موجود ہے، "اشداء" عمل میں سختی کے معنی میں نہیں ہے، اشداء یعنی سخت ہونا، مضبوط و مستحکم ہونا، ناقابل رسوخ ہونا، اشداء کا یہ مطلب ہے۔ "اشداء على الكفار" یعنی کفار کو اجازت نہ دینا کہ وہ معاشرے میں اثر و رسوخ پیدا کریں۔ امام خامنہ ای 18 فروری 2023