زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
درس اخلاق: ایمان کی تقویت، مایوسی پر کامیابی کی بہترین راہ ہے

درس اخلاق: ایمان کی تقویت، مایوسی پر کامیابی کی بہترین راہ ہے

انسان کو اپنا ایمان امن و تحفظ عطا کرنے والے اطمینان بخش بنیادی نقطے تک قوی و مضبوط بنانا چاہیے۔ جب اس طرح کا ایمان ہوگا تو انسان اپنی زندگی کے کسی بھی مرحلے میں مایوسی و ناامیدی کا شکار نہیں ہوسکتا۔ بنیادی طور پر وہ چیز جو انسان کو تباہ کردیتی ہے ناامیدی ہے۔ امام خامنہ ای 26 جولائی 1999
فاطمہ کا جہاد ایک آئيڈیل جہاد

فاطمہ کا جہاد ایک آئيڈیل جہاد

مختلف میدانوں میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا جہاد، ایک آئيڈیل جہاد ہے۔ اسلام کے دفاع میں، امامت و ولایت کے دفاع میں، پیغمبر کی حمایت میں، اسلام کے سب سے بڑے سردار کی دیکھ بھال کا ان کا جہاد، ایک نمونہ ہے۔ امام خامنہ ای 16 دسمبر 1992
حقیقی معنی میں مجاہد

حقیقی معنی میں مجاہد

حضرت زہرا سلام اللہ علیہا حقیقی معنی میں ایک مجاہد ہیں، کبھی نہ تھکنے والی، جدوجہد کرنے والی اور سختیاں برداشت کرنے والی ہیں۔ امام خامنہ ای 13 دسمبر 1989 
حضرت فاطمہ زہرا کے ایام شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں دوسری شب کی مجلس

حضرت فاطمہ زہرا کے ایام شہادت کی مناسبت سے حسینیۂ امام خمینی میں دوسری شب کی مجلس

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے منگل 3 نومبر 2024 کی رات کو امام خمینی امام بارگاہ میں دوسری شب کی مجلس عزا منعقد ہوئي۔ مجلس میں رہبر انقلاب اور بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔
قرآن کی روشنی میں: مستقبل، ملت ایران سے تعلق رکھتا ہے

قرآن کی روشنی میں: مستقبل، ملت ایران سے تعلق رکھتا ہے

اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ مستقبل تو مومنین کا ہے، یہ اللہ کا وعدہ ہے۔ اگر ہم سے کوئی بھی وعدہ نہ کیا گيا ہوتا تب بھی پچھلے تیس چالیس سال سے ملت ایران کو جو تجربات حاصل ہوئے، ان سے یہ یقین آ جانا چاہیے تھا کہ مستقبل اسی قوم کا ہے، اسے یقین آ جانا چاہیے تھا کہ فتح اسی کی ہوگی۔ امام خامنہ ای 27 مئی 2017
ایک رہبر کی سطح کی

ایک رہبر کی سطح کی

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اسلامی خاتون کی بلند ترین سطح پر فائز ایک عورت ہیں، یعنی ایک رہبر کی سطح پر ہیں۔ امام خامنہ ای 19 مارچ 2017
حضرت فاطمہ زہرا کے یوم شہادت کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی میں پہلی شب کی عزاداری

حضرت فاطمہ زہرا کے یوم شہادت کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی میں پہلی شب کی عزاداری

صدیقۂ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شھادت کی مناسبت سے پیر 2 نومبر 2024 کی رات کو امام خمینی امام بارگاہ میں پہلی شب کی مجلس عزا منعقد ہوئي جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور کثیر تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔
رسالت کی ہمسفر

رسالت کی ہمسفر

اس عظیم خاتون کی تاریخ، رسالت کی تاریخ سے پوری طرح وابستہ ہے۔ پیغمبر گرامی کے آغاز رسالت کے کچھ ہی عرصے بعد اس عظیم ہستی نے طلوع کیا اور رسالت و پیغمبر اکرم کی رحلت کے کچھ ہی عرصے بعد ان کا غروب ہو گیا، مطلب یہ کہ ان کی زندگي پوری طرح عرصۂ رسالت کے ساتھ ساتھ سفر کرتی ہے۔
اماموں کی امام

اماموں کی امام

معنوی اور الہی مرتبوں کے حصول میں عورت اور مرد کے درمیان کوئي فرق نہیں ہے۔ خداوند عالم تاریخ میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا  جیسی خاتون کی آفرینش کرتا ہے کہ ایک حدیث کے مطابق " نَحْنُ حُجَجُ اللّہِ عَلَي خَلْقِہِ وَ جَدَّتُنا فاطِمَۃُ حُجَّۃٌ عَلَينا" فاطمہ زہرا، حجت خدا کی حجت ہیں، اماموں کی امام ہیں؛ کیا اس سے بڑھ کر کوئي شخصیت ہو سکتی ہے؟ امام خامنہ ای 1 مئي 2013
صدیقہ طاہرہ کے انسان ساز درس

صدیقہ طاہرہ کے انسان ساز درس

فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا بہشتی خواتین کی سردار ہیں۔ شجاعت کا درس، ایثار کا درس، دنیا میں زہد کا درس، معرفت کے حصول کا درس، دوسروں کے ذہنوں تک معرفت کی منتقلی کا درس، انسان کے دانشور معلم کے مقام پر پہنچنا، فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے درس ہیں۔ امام خامنہ ای 18 فروری 2018