آج ہمارے سماج کی اہم ضرورت یہ ہے کہ اسے یہ معلوم ہو کہ خاتون خانہ ہونے کا کیا مطلب ہے؟ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اپنی ان عظمتوں کے ساتھ، اپنے اس مقام و مرتبے کے ساتھ ایک خاتون خانہ بھی ہیں۔ آپ کی عظمت کا ایک پہلو زوجہ کے فرائض کی ادائیگی، ماں کے فرائض کی ادائیگی اور خاتون خانہ ہونے کے تقاضے پورے کرنا ہے۔