رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صریحی طور پر فرمایا: ظلم و جور کو دوام نہیں، آخرکار قوموں کا عزم اور انصاف کا مطالبہ فتحیاب ہوگا۔
آل خلیفہ حکومت اپوزیشن جماعتوں اور سیاسی مخالفین کی سرکوبی کر رہی ہے۔ ڈکٹیٹر حکومت نے گزشتہ ہفتے کے روز دو بحرینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ان میں ایک کا نام احمد الملالی تھا جو 24 سال کے تھے اور دوسرے کا نام علی العرب تھا جن کی عمر 25 سال تھی۔ قتل کرنے سے پہلے انھیں طرح طرح کی ایذائیں دی گئیں۔
قابل ذکر ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی بحرینی حکومت کے جرائم پر متعدد بار اپنا موقف صریحی طور پر بیان کر چکے ہیں۔