بے شک پابندیاں کچھ مشکلات ضرور پیدا کر دیتی ہیں۔ بینک ٹرانزیکشن کی پابندی، تیل پر پابندی اور دوسری پابندیوں سے کچھ مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں لیکن آخرکار یہ ملک کے مفاد میں ہیں۔
ہمارے ملک کے ایک عہدیدار بتا رہے تھے کہ بیرون ملک ایک اجلاس میں ایک غیر ملکی سیاسی رہنما نے ہم سے کہا کہ جناب! پابندیوں کے دور میں تو آپ اتنے ہتھیار بنانے میں کامیاب ہو گئے، آپ کی توانائی کافی بڑھ چکی ہے۔ پابندیاں عائد ہونے کے باوجود اتنے بڑے کام انجام پائے تو اگر پابندیاں نہ ہوتیں تو آپ کہاں پہنچ گئے ہوتے؟ ہمارے عہدیدار نے بتایا کہ میں نے ان سے کہا کہ اگر پابندیاں نہ ہوتیں تو ان میں سے کوئی بھی کام نہ ہو پاتا۔ انھوں نے بالکل صحیح کہا۔ پابندیاں لگتی ہیں تو ہم اپنے وسائل کی طرف رجوع کرتے ہیں، اپنی ضرورت کی چیزیں ملک کے اندر ہی بنانے کی کوشش کرتے ہیں، اپنی اختراعی توانائیوں کو آزماتے ہیں اور ان کا انکشاف کرتے ہیں۔
~امام خامنہ ای
محنت کش طبقے سے خطاب سے اقتباس
24 اپریل 2019