آپ نے کہا کہ اگر میرے قریب دو تین افراد ہوں تو میں بھی ضرور ماسک لگاتا ہوں۔ جبکہ یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ کچھ لوگ ماسک نہیں لگاتے۔ جب آپ حکومتی عہدیدار ہوکر عوام کے درمیان جانے کے بعد بھی ماسک نہیں لگائیں گے تو یہ نوجوان جو سڑک پر چل رہا ہے اور ماسک لگانے سے اسے الجھن ہے اسے بھی ترغیب ملے گی کہ ماسک نہ لگائے۔

رہبر انقلاب اسلامی کی ویب سائٹ KHAMENEI.IR نے ماسک کے استعمال کے سلسلے میں آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی اس تاکید کے بعد آپ کے حالیہ ایک اجلاس کی تصویر شائع کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آیت اللہ العظمی خامنہ ای ماسک کے استعمال اور طبی سفارشات کے کتنے  پابند ہیں۔