دوسری بھی بہت سی دعائیں ہیں، جیسے ابو حمزہ ثمالی، یا عرفے کے دن امام حسین کی دعا اسی طرح دوسری دعائیں بھی ہیں، یہ سب اللہ سے انسان کا رابطہ قائم کرنے میں مددگار ہیں لیکن یہ جو دو دعائیں ہیں ان میں آپ استغفار، توبہ، استغاثہ اور اللہ کی بارگاہ میں تضرع کی حالت کو خاص عاشقانہ انداز میں دیکھیں گے۔ دعائے کمیل بھی اللہ تعالی سے کی جانے والی مناجات ہے  لیکن بندے اور معبود کے درمیان عشق و محبت کے رشتے کی تصویر بھی پیش کرتی ہے۔ اسی چیز سے ہمار عظیم الشان امام نے اپنی روح اور اپنے دل کو منور کر رکھا  تھا۔

پاسداران انقلاب فورس کے جوانوں سے خطاب سے اقتباس

1 مارچ 1990