رہبر انقلاب اسلامی کے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے کئے گئے ٹویٹ میں یہ بات کہی گئی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ امریکی اگر اس زعم میں ہیں کہ علاقے کے مسئلے کو اس طرح نمٹا لیں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔ انھیں معلوم ہونا چاہئے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے والی ہر حکومت کی پوزیشن عوام کے درمیان کمزور ہو جائے گی۔