مسلح فورسز کے چیف آف اسٹاف جنرل باقری نے آج شہید سائنسداں محسن فخری زادہ کے گھرجاکر شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور نشان نصر فرسٹ کلاس ایوارڈ دیا جو رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے اور ان کے دستخط کے ساتھ عطا کیا گيا ہے۔
اس موقع پر فوج کے سربراہ اور وزارت دفاع کے سیاسی و اعتقادی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ بھی موجود تھے۔
جنرل باقری کا کہنا تھا کہ نشان نصر ایوارڈ ان خاص قومی محققین اور شخصیات کو دیا جاتا ہے جو اسلامی جمہوریہ کے دفاعی شعبے کے لئے نمایاں خدمات انجام دیتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای نے اس عظیم شہید کو سب سے اہم ایوارڈ یعنی نشان نصر فرسٹ کلاس دئے جانے کی موافقت کی۔