پوری تاریخ میں انسان کا ایک بڑا رنج و الم نا انصافی رہی ہے۔ حضرت عیسی مسیح علیہ السلام نے اپنی پوری عمر عدل و انصاف قائم کرنے پر صرف کر دی۔ آج مقبوضہ فلسطین صیہونیوں کے بڑے مظالم او نا انصافی کا میدان بنا ہوا ہے۔
21 فروری 2001
کیتھولک عیسائی سسٹم سے تاکید کے ساتھ ہم یہ توقع کرتے ہیں کہ فلسطین میں صیہونیوں کے جرائم کے خلاف سنجیدگی سے اعتراض کریں۔
21 فروری 2001
اگر عیسی مسیح آج ہمارے درمیان ہوتے تو عالمی استکبار کے عمائدین کے خلاف محاذ سنبھالنے میں ایک لمحہ بھی ضائع نہ کرتے، اربوں انسانوں کی سرگردانی کو ہرگز برداشت نہ کرتے جو بڑی طاقتوں کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہیں اور کرپشن اور جنگی خو کی سمت دھکیلے جا رہے ہیں۔
28 دسمبر 1991
عیسی مسیح علیہ السلام انسان کو ظلم سے نجات دلانے اور اسے عدل و بندگی پروردگار کی روشنی کی سمت لے جانے کے لئے مبعوث ہوئے۔ یہ ایک سبق ہے عیسائیوں اور مسلمانوں کے لئے جو ان بزرگوار کی نبوت کا عقیدہ رکھتے ہیں۔
23 دسمبر 2008
ہم عیسائیوں کو چاہتے ہیں اور ان سے محبت اور لگاؤ رکھتے ہیں
21 جولائی 1997
اسلام میں جو بھی حضرت عیسی اور حضرت مریم کی عصمت کا منکر ہو دین سے خارج ہے۔ عیسائیت کا ہم اس انداز سے احترام کرتے ہیں۔ قرآن اور توریت کی مانند انجیل بھی آسمان سے نازل ہوئی۔ لیکن موجودہ انجیلیں جن کا میں نے مطالعہ کیا وہ بیان حال ہے، یہ وہ چیز نہیں جو آسمان سے نازل ہوئی تھی۔ اگر ہمیں وہ انجیل مل جاتی تو اسے آنکھ سے لگاتے۔
27 دسمبر 2015