رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کا بیان حسب ذیل ہے؛
بسم الله الرّحمن الرّحیم
صدیقہ کبری حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی برسی کے ایام کی آمد کے موقع پر اطلاع دی جاتی ہے کہ اسلام کی عظیم المرتبت خاتون کی عزاداری کے پروگرام جو ہر سال عشاق اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کی کثیر تعداد کی شرکت سے منعقد ہوتے تھے، امسال کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اور میڈیکل پروٹوکل اور انسداد کورونا قومی کمیٹی کی ہدایات کے مطابق عزاداروں کے اجتماع کے بغیر منعقد ہوں گے۔ رہبر انقلاب اسلامی مد ظلہ العالی کی شرکت سے منعقد ہونے والے یہ پروگرام ہر شب ایران کے چینل ون اور دیگر چینلوں پر نشر کئے جائیں گے۔
دفتر، رہبر انقلاب اسلامی