مجلس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے شرکت کی۔ حجت الاسلام و المسلمین عالی نے اپنی  تقریر میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو دعا اور ذکر و عبادت میں نمایاں مقام کی مالک ہستی قرار دیا اور کہا کہ اللہ کا فیض عام تو تمام مخلوقات کے شامل حال رہتا ہے لیکن خاص فیض و رحمت پروردگار ان افراد سے مختص ہے جو اس کی بارگاہ میں اپنی بے بضاعتی اور تضرع کا اظہار کرتے ہیں۔

حجت الاسلام ناصر شہیدی نے اس مجلس میں رثائی کلام پیش کیا۔