آخری شب کی مجلس میں حجت الاسلام و المسلمین رفیعی نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو حق کے دفاع کا نمونہ قرار دیا اور کہا کہ مسجد النبی میں صدیقہ طاہرہ کا تاریخی خطبہ، حق کے دفاع کے لئے افراد سے بحث اور انھیں قائل کرنا، حق ولایت کی یاددہانی کرانے کے لئے مہاجرین اور انصار کے گھر جانا اور ان پر حجت تمام کرنا ولایت کے دفاع میں حضرت زہرا کے بے مثال اور لازوال اقدامات ہیں۔

مجلس عزا میں حجت الاسلام اکبرپور نے مصائب اہل بیت اور رثائی کلام پیش کیا۔