قائد انقلاب اسلامی نے صوبہ یزد کی منتخب شخصیات سے ملاقات کو اس قسم کی دیگر ملاقتوں کی مانند پر لطف قرار دیا اور فرمایا کہ اس قسم کی نشستوں کا اہتمام، در حقیقت منتخب شخصیات کی قدردانی ہے۔
قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس نشست کا ایک علامتی پہلو، یہ پیغام ہے کہ اگر ایرانی قوم، نوجوان اور اسی طرح حکام، طے شدہ بلند اہداف کی جانب ملک کی تیز رفتار پیش قدمی کے خواہاں ہیں تو ہر شعبے کی منتخب شخصیات کی قدر کرنا ہوگی اور ملک میں انہیں ان کا مقام دلانا ہوگا۔
قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران اور ایرانی قوم ترقی و پیش رفت اور اعلی اہداف کے راستے پر رواں دواں ہے، اہم شخصیات کو چاہئے کہ اپنا کردار اور فریضہ ادا کریں۔
آپ نے فرمایا کہ منتخب شخصیات اپنی پوزیشن کے ذریعے عوام اور معاشرے کو فائدہ پہنچائيں تو مرضی پروردگار ان کے شامل حال ہوگی۔ ان شخصیات کو چاہئے کہ اپنی صلاحتیوں پر اعتماد اور اپنی عزت و وقار کی حفاظت کے ساتھ مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے آگے بڑھتی رہیں اور ہرگز مایوس نہ ہوں۔