قائد انقلاب اسلامی نے کتابیں شائع اور فروخت کرنے والے افراد سے گفتگو فرمائی اور مختلف موضوعات سے متعلق نئی تصنیفات کو دیکھا۔ اس موقع پر وزیر ثقافت و ہدایت اسلامی صفار ہرندی نے کتابوں کی اس عالمی نمائش کو عوام میں ملنے والی بھاری مقبولیت، بک فیئر میں رکھی جانے والی کتب کی تعداد، نئے موضوعات کی تصنیفات اور نمائش میں شرکت کرنے والے ناشرین کتب کی تعداد کے سلسلے میں قائد انقلاب اسلامی کو اطلاعات پیش کی۔