قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ادارہ وقف کے سربراہ اور دیگر عہدہ داروں سے ملاقات میں وقف کو بہترین اور مبارک عمل قرار دیا۔ آپ نے اسلام میں وقف کی سنت حسنہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ وقف کو پہلے سے زیادہ فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
قائد انقلاب اسلامی نے ملک میں وقف کردہ چیزوں کی متعدد اور مختلف قسموں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ادارہ وقف اور متعلقہ ذمہ داروں کی اچھی کارکردگی وقف کی ترویج کا باعث بنے گی۔
قائد انقلاب اسلامی نے شاہی حکومت کے دور میں وقف کے متولی حضرات اور متعلقہ عہدہ داروں کی بد عنوانیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی نظام کا ایک بنیادی اقدام وقف کی نیت حسنہ کا احیاء ہے اور یہ بڑی خدمت اور ذمہ داری ادارہ وقف کے دوش پر ہے جو اللہ تعالی کی رضامندی اور عوام کی خوشنودی کا باعث ہوگی۔