قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا ہے کہ استکباري محاذ اپني پوري سياسي اور تشہیراتي قوت اور تمام تر خباثتوں کے ساتھ ملت ايران کے خلاف بر سر پیکار ہے۔

قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے کريم اہل بيت حضرت امام حسن مجتبي عليہ السلام کے يوم ولادت باسعادت کے موقع پر فارسي زبان و ادب کے اساتذہ اور شعرا سے ملاقات ميں فرمايا کہ ايران کے عوام کو اس کے ايٹمي حق سے محروم کرنے کي کوشش پر مبني ظلم اور ايٹمي سائنسدانوں کا قتل عالمي استکباري محاذ کي خباثتوں کي چند مثاليں ہيں -
آپ نے فرمايا کہ استکباري محاذ کے مقابلے ميں ايراني عوام کي استقامت و پامردي ايک ديندار و متدين شا‏‏‏عر کي نگاہوں سے پوشيدہ نہيں رہني چاہئے کيونکہ حق و باطل کي صف آرائي کے دوران کوئي موقف اپنائے بغير نہيں رہا جا سکتا۔
قائد انقلاب اسلامي نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ اور دشمن کے ذريعے ايران کے علاقوں پر غاصبانہ قبضوں کے واقعات و مسائل سے وطن دوستي کا دعوي کرنے والے بعض لوگوں کي لاتعلقي کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ يہي لوگ بے ديني ، سطحي طرز فکر اور ملک کے نظام و انقلاب کے بنيادي مسائل سے لاتعلق رہنے کي ترويج کرتے ہيں اور ساتھ ہي دشمن و اغيار کي سازشوں کے بارے ميں بھي زبان نہيں کھولتے -
آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے فرمايا کہ جو لوگ حق و معنويت کے محاذ پر فن و ہنر کا اپنا سرمايہ خرچ کرتے ہيں ان کو ہميشہ ہوشيار اور حق کي راہ ميں ثابت قدم رہنا چاہئے۔
قائد انقلاب اسلامي نےفرمايا کہ ملک ميں کاروان شعر و ادب سرعت و دقت نظر کے ساتھ صحيح سمت کي جانب آگے بڑھ رہا ہے اور اگر يہ سلسلہ اسی طرح جاري رہتا ہے تو ايران ايک بار پھر عالمي تہذيب و تمدن اور خاص طور پر علاقائي تہذيب وثقافت کو گرانقدر ہديہ عطا کرے گا۔