قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کو تہران اور قم میں سانحہ منی میں جاں بحق ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔
چار اکتوبر کو تہران میں حسینیہ امام خمینی میں سہ پہر کے وقت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی جانب سے اس پروگرام کا انعقاد ہوگا جبکہ ایسا ہی پروگرام مقدس شہر قم میں حضرت معصومہ کے روضے میں بھی منعقد کیا جائے گا۔
ادارہ حج و زیارات نے اعلان کیا ہے کہ منی میں پیش آنے والے سانحے میں چار سے پینسٹھ ایرانی حاجی جاں بحق ہوئے ہیں۔ سانحہ منی میں جاں بحق ہونے والے ایرانی حجاج کرام کی لاشیں ایران آنا شروع ہو گئی ہیں۔