خداوند متعال نے مومنین سے کتنے وعدے کیے ہیں، مدد کا وعدہ، ہدایت کا وعدہ، تعلیم کا وعدہ: خدا (کی نافرمانی) سے ڈرو اور اللہ تمھیں صحیح راستے کی تعلیم دے گا۔ (سورۂ بقرہ، آیت 282) حفاظت و نگہبانی کا وعدہ، دنیا کے امور میں امداد کا وعدہ، خدا نے ہم سے اتنے زیادہ وعدے کئے ہیں، یقیناً یہ وعدے غیر مشروط نہیں ہیں، ان کی کچھ شرطیں ہیں اور یہ شرطیں بہت دشوار بھی نہیں ہیں، ہم انھیں پورا کرسکتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے جہاں بھی ان شرطوں کے مطابق کام کیا، خداوند متعال نے ہماری مدد کی، اس کی مثال تھوپی گئی جنگ ہے۔
امام خامنہ ای
27 جولائی 2009