اس مرحلے کے انتخابات کی اہمیت پہلے مرحلے کی ہی مانند ہے۔ اہمیت کے لحاظ سے دونوں مرحلوں کے انتخابات میں کوئي فرق نہیں ہے۔ پہلے مرحلے میں جس احساس ذمہ داری نے ہم سب کو پولنگ مراکز تک پہنچایا وہی جذبہ اور احساس ذمہ داری اس بار بھی ہمیں پولنگ مراکز پر لایا ہے کہ ہم اپنے حق رای دہی کا استعمال کریں۔ ‏

نامہ نگار: حسب معمول اس دفعہ بھی جناب عالی نے پولنگ کا آغاز ہوتے ہی حق رای دہی کا استعمال فرمایا، قوم اس موقع پر انتخابات کے اس مرحلے اور عوام کے کردار کی اہمیت کے بارے میں آپ کی گرانقدر نصیحتیں اور ارشادات سننے کی مشتاق ہے۔
قائد انقلاب: بسم اللہ الرحمن الرحیم، اس مرحلے کے انتخابات کی اہمیت پہلے مرحلے کی ہی مانند ہے۔ اہمیت کے لحاظ سے دونوں مرحلوں کے انتخابات میں کوئي فرق نہیں ہے۔ پہلے مرحلے میں جس احساس ذمہ داری نے ہم سب کو پولنگ کے مراکز تک پہنچایا وہی جذبہ اور احساس ذمہ داری اس بار بھی ہمیں پولنگ مراکز پر لایا ہے کہ ہم اپنے حق رای دہی کا استعمال کریں۔ ایران میں ایک بڑی مشہور مثل ہے کار را کہ کرد؟ آن کہ تمام کرد۔ یعنی کام تو صحیح معنی میں اس نے انجام دیا جس نے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
جن انتخابی حلقوں میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کی نوبت آئي ہے وہاں کے عوام کو چاہئے کہ پولنگ کے مراکز پر پہنچیں تاکہ قابل تحسین انداز میں پولنگ ہو اور اللہ تعالی کی نصرت و اعانت سے اچھی پارلیمان کی تشکیل انجام پائے۔
نامہ نگآر: بہت بہت شکریہ
قائد انقلاب: آپ کا بھی بہت بہت شکریہ
خدا وند عالم آپ سب کو ان زحمتوں کا صلہ دے جو آپ برداشت کر رہے ہیں اور آپ کو بار بار اس فریضے کی انجام دہی کا موقع فراہم کرے۔1
٭٭٭٭٭

1( انتخابات کے شعبے کے ایک اہلکار کے التماس دعا کے جواب میں)