حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد رضا توسلی کے انتقال پر قائد انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد رضا توسلی کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔   بسم اللہ الرحمن الرحیم  حجت الاسلام و المسلمین الحاج شیخ محمد رضا توسلی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال کی افسوسناک خبر ملی۔ یہ محترم عالم ربانی، امام خمینی (رہ) کے شاگرد اور آپ کی تحریک میں شامل سر فہرست افراد میں تھے۔ انقلاب کے بعد امام خمینی (رہ) کی حیات مبارکہ کے آخری لمحات تک آپ ان کی خدمت میں رہے، انشاء اللہ آخرت کے دن بھی آپ امام خمینی (رہ) کے ساتھ ہی محشور کئے جائیں گے۔ میں اس محترم عالم دین کے انتقال پر ان کے بیوی بچوں اور دیگر ورثا نیز دوست و احباب کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت اور ان کے خاندان کے لئے صبر واجر کی دعا کرتا ہوں۔ سید علی خامنہ ای 27/11/86