بسم اللہ الرحمن الرحیم

رہپویان وصال مرکز میں غم انگیز اور افسوس ناک واقعے نے کہ جو کئی وصال دوست عاشقوں کی شہیدانہ پرواز اور متعدد کے زخمی ہونے پر منتج ہوا، مجھے غم زدہ کر دیا۔اس تلخ واقعے کے سوگواروں اور متاثرین کے لیے تعزیت پیش کرتا ہوں۔ صابرین کے لیے وعدہ الہی ہے کہ اولئک علیھم صلوات من ربھم و رحمۃ
میں خداوندعالم سےغم زدہ دلوں کے لیے صبر و سکون ، مرنے والے عزیزوں کے لیے رحمت و مغفرت اور زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں اور حکام کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات بھرپور طریقے سے اور تیزی سے انجام دیں۔
والسلام علی عباداللہ الصالحین
سید علی خامنہ ای
26 فروردین 1387
(پندرہ اپریل دو ہزار آٹھ)