قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی طلبہ کی اس یونین کے تینتالیسویں اجلاس کے نام ایک پیغام جاری کیا۔ پیغام کا متن پیش نظر ہے۔

 

بسم اللہ الرحمن ا لرحیم

 

عزیز طلبہ !
علم و دانش کے حصول کے لئے آپ کی ہر کوشش، آپ کے ملک و ملت کے معنوی و مادی اقتدار کی بحالی کی راہ میں اٹھایا جانے والا ایک قدم ہے جو ایک زمانے میں دنیا میں خلاقیت اور علم و دانش کی علمبردار تھی۔ اسلامی انقلاب سے وابستہ نسل (دوسروں پر) انحصار اور (دوسروں کی) پیروی کے زمانے کی پسماندگی سے نکل سکتی ہے۔ یہ ایک تاریخی فریضہ ہے۔ موضوع کے انتخاب، تعلیم و تعلم اور غور و فکر کے لئے آپ جو جد و جہد کرتے ہیں اس کے لئے ملک کی ضرورتوں کو اساس قرار دیجئے۔ پروردگار علیم و قدیر سے ہدایت و رہنمائی کی دعا کیجئے اور ہر قسم کی آلودگی سے پاک اپنے پاکیزہ قلوب کو اس کی ہدایت و الطاف کا آئینہ بنائیے۔ یقین رکھئے کہ مستقبل اسی قوم کا (سنورتا) ہے جس کے نوجوان محنتی، امید سے سرشار اور فکر و نظر والے ہوں۔ میں آپ تمام عزیزوں کو اللہ تعالی کی پناہ میں دیتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای
2008-10-23